اسپورٹس

اشون بن سکتے ہیں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ

سی

دعویداروں کی فہرست جاری ، انگلینڈ کے جو روٹ اور ویسٹ انڈیز کے کائل مائرس سے مقابلہ

دبئی: (اردودنیا.اِن)مسلسل دوسرے مہینے کوئی ہندوستانی کرکٹر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے طور پر منتخب کیا جاسکتا ہے۔ منگل کو آئی سی سی نے فروری کے دعویداروں کی ایک فہرست جاری کی۔ مرد وںکے زمرے میں ہندوستان کے روی چندرن اشون ، انگلینڈ کے جو روٹ اور ویسٹ انڈیز کے کائیل مائرس شامل ہیں۔

خواتین زمرے میں انگلینڈ کے ٹمی بیوماؤنٹ اور نٹ سکیور کو نیوزی لینڈ کے بروک ہیلڈے کے ساتھ شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ ہندوستان کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت جنوری میں مردزمرے میں پلیئر آف دی منتھ منتخب ہوئے تھے۔آئی سی سی نے دعویداروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہندوستانی کرکٹر اشون نے فروری میں ٹیسٹ کرکٹ میں 176 رنز بنائے تھے اور 24 وکٹیں حاصل کیں۔

چنئی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اشون نے شاندار سنچری اسکور کی۔ انہوں نے احمد آباد میں اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 400 وکٹ کا سنگ میل بھی عبور کیا۔انگلینڈ کے کپتان جو روٹ مسلسل دوسرے مہینے دعویدار کے طور پر شامل ہیں۔ انہوں نے فروری میں 333 رنز بنائے اور 6 وکٹیں لیں۔

روٹ نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں 218 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے احمد آباد ٹیسٹ میں ہندوستان کی دوسری اننگز میں 8 رن دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button