موہالی6مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون 434 وکٹیں لینے والے کپل دیو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستان کے لیے دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر بن گئے ہیں۔
35 سالہ اشون نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے اس میچ سے قبل 430 وکٹیں حاصل کی تھیں اور سری لنکا کی پہلی اننگز میں دو اور دوسری اننگز میں مزید تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔
کپل دیونے 131 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ ہندوستان کے عظیم لیگ اسپنر انیل کمبلے نے 132 میچوں میں 619 وکٹیں حاصل کی ہیں۔اشون نے دوسری اننگز میں پتھم نسانکا کا وکٹ لے کر کپل کی برابری کی اور چریت اسالنکا کو 435 واں شکار بنایا۔
پہلی اننگ میں انہوں نے 49 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔اشون ٹیسٹ کرکٹ میں 400 سے زیادہ وکٹیں لینے والے چوتھے ہندوستانی گیند باز ہیں۔
وہ سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے گیند بازوں کی فہرست میں نویں نمبر پر پہنچ گئے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے رچرڈ ہیڈلی (431) اور سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ (433) کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔



