کولمبو ، 11ستمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)ریزرو ڈے کا کھیل ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تقریبا ایک گھنٹہ 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ کل کے ناٹ آوٹ واپس آئے بلے باز وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل نے کریز پر موجود ہیں۔ ہندوستان نے کل کے اسکور یعنی 10 ستمبر کو دو وکٹ پر 147 رنز بنائے تھے۔ آج کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل کی شاندار طوفانی سنچریوں کی بدولت پاکستان کے سامنے ہمالیائی ہدف رکھا ہے۔ ہندوستان نے دو وکٹ کے نقصان پر 356 رنز بنائے ہیں اور پاکستان کو جیت کیلئے 357رنز کا ہدف دیا ہے۔ہندوستان نے دو وکٹ کے نقصان پر 356 رنز بنائے ہیں اور پاکستان کو جیت کیلئے 357رنز کا ہدف دیا ہے۔ ریزرو ڈے پر ہندوستان نے کل کے اسکور دو وکٹ پر 147 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کے بعد اپنی کوئی وکٹ نہیں گنوائی۔کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی دونوں آج کافی اچھی فارم میں نظر آئے اور پاکستانی گیندبازوں کی جم کر خبر لی۔ ‘
ان دونوں نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے اپنی اپنی سنچریاں پوری کیں۔ کے ایل راہل 111 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے تو وہیں وراٹ کوہلی 122 رنز بناکر ناٹ آوٹ پویلین لوٹے۔ کے رایل راہل نے 106 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 12 چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 111 رنز بنائے جبکہ وراٹ کوہلی نے 94 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے نو چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 122 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان دونوں بلے بازوں کے درمیان 233 رنز کی بڑی شراکت داری ہوئی۔اس سے پہلے گزشتہ روز ہندوستان کے دونوں سلامی بلے بازوں نے ٹیم انڈیا کو شاندار شروعات فراہم کرائی تھی۔ شبھ من گل اور روہت شرما نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے پہلی وکٹ کیلئے 16.4 اوورز میں 121 رنز کی شراکت داری کی تھی۔
روہت شرما نے 49 گیندوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 56 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شبھ من گل نے 52 گیندوں پر دس چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے۔وہیں پاکستان کیلئے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین شاہ آفریدی نے جہاں اپنے 10 اوورز میں 79 رنز دئے تو وہیں شاداب نے 10 اوورز میں 71 رنز دئے۔ ان دونوں کے علاوہ نسیم شاہ نے 9.2 میں 53 رنز جبکہ فہیم اشرف نے 10 اوورز میں 74 رنز دئے۔حارث رؤف نے پانچ اوورز میں 27 رنز اور افتخار احمد نے 5.4 اوور میں 52 رنز دئے۔



