اسپورٹسسرورق

ایشین گیم: انڈیا کے نام ایک اور میڈل، 800 میٹر دوڑ میں محمد افضل نے دکھایا کمال

ہندوستان نے ایشین گیمز 2023 میں ایک اور میڈل جیت لیا ہے۔

نئی دہلی، 4اکتوبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ہندوستان نے ایشین گیمز 2023 میں ایک اور میڈل جیت لیا ہے۔ ہندوستانی کھلاڑی محمد افضل Muhammad Afzal نے ہانگزو ایشین گیمز میں مردوں کی 800 میٹر ریس میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔ انہوں نے 1:48.43 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے ایک اور میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی محمد افضل نے ایتھلیٹکس میں ملک کو 19واں میڈل دلایا ہے۔ ایک طرف افضل نے مردوں کی 800 میٹر ریس میں چاندی کا تمغہ جیتا تو دوسری طرف پروین چتروال نے برانز میڈل حاصل کیا۔افضل نے ایشین گیمز 2023 میں ہندوستان کو 65 واں میڈل دلایا۔ وہیں پروین نے ہندوستان کو 66 واں میڈل دلایا ہے۔ پروین نے مردوں کی ٹرپل جمپ میں 16.68 میٹر کی چھلانگ لگا کر کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ جبکہ سنتوش مردوں کی 800 میٹر دوڑ میں پانچویں نمبر پر رہے۔

اس سے پہلے پارول چودھری نے خواتین کی 5000 میٹر ریس میں اور ایتھلیٹ انو رانی نے جیولن تھرو میں ہندوستان کے لئے گولڈ میڈل جیتا۔ انو رانی نے ایشین گیمز میں ہندوستان کو 15 واں گولڈ میڈل دلایا۔ اپنی چوتھی کوشش میں انہوں نے اپنے سیزن کی بہترین کارکردگی پیش کی اور 62.92 میٹر کی دوری تک جیولن پھینکی۔آخری 30 سیکنڈ میں بازی پلٹ دی اور گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ پارول چودھری جیت کے بعد کافی خوش نظر آ رہی تھیں۔ شروع میں وہ کافی پیچھے رہ گئی تھیں، لیکن آخری چند سیکنڈوں میں انہوں نے اپنا زور لگایا اور جاپانی کھلاڑی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے 5000 میٹر کی ریس مکمل کی۔ انہوں نے 15 منٹ اور 14.75 سیکنڈ کا وقت لیا۔ ان کی جیت کے بعد وہاں موجود ہر شخص نے انہیں مبارکباد دینی شروع کر دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button