قومی خبریں

آسام- میزورم تنازعہ وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا، سازش کے تحت اسے بنایا گیا مسئلہ، تاکہ لوگ لڑتے رہیں

نئی دہلی،10اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)میزورم-آسام تنازع پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ یہ مسئلہ دراصل سازش کے تحت بنایا گیا ہے تاکہ لوگ اس طرح لڑتے رہیں۔ نئی دہلی میں سرکاری زبان سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے امیت شاہ نے منگل کو کہا کہ وہ میزورم کے وزیر اعلیٰ سے بات کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیکن یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔

#آسام-میزورم، آسام- #میگھالیہ، آسام- #اروناچل، یہ ریاستیں جب بنائی گئی تھیں، اس وقت ان حدودکولکھاجاچاچاہئے لیکن سازش کی گئی کہ یہ لوگ آپس میں لڑتے رہیں، جس کی وجہ سے ہم آج بھی لڑ رہے ہیں۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہاکہ جب میگھالیہ، #ناگالینڈ اور میزورم ریاستیں بنائی گئیں تو آسام کو کوئی اعتراض نہیں تھا۔

اگر اس وقت 10 کلو میٹر مزید دیا جاتا تو کوئی مسئلہ نہ ہوتا لیکن اسے سازش کے تحت ایک مسئلے کے طور پر رکھا گیا۔آج ہم سب کے لیے یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہم نے کمیٹی کی 10 ویں رپورٹ #صدر کو بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم نے کئی مواقع پر اور مختلف بین الاقوامی فورمز پر ہندی میں بات کرکے ہماری سرکاری زبان کا احترام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم #مودی کی #قیادت میں تکنیکی تعلیم اور طبی تعلیم کی پوری ٹریننگ کو سرکاری زبان میں ترجمہ کرنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے اور یہ تبدیلی ملک کے اندر آنے والی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button