بین ریاستی خبریں
اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس سے علیحدگی کے بعد امریندر سنگھ نے کہا پنجاب میں ایک نئی پارٹی بناؤں گا
نئی دہلی،27؍اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے بدھ کو میڈیا سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ نئی پارٹی بنائیں گے۔ پارٹی کے نام اور نشان کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے اپنے ساڑھے 9 سالہ دور حکومت میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی مکمل تفصیلات رکھی۔
سنگھ نے کہا کہ جس 18 نکاتی پروگرام کی بات کی جا رہی ہے وہ ایک پروگرام ہے۔ امریندر نے وہ تمام پروگرام اور ان پر اپنے جوابات کے کاغذات میڈیا کو دکھائے۔ جو 18 نکاتی پروگرام بتایا جا رہا ہے وہ ان کے منشور کا حصہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے جو وزراء کہہ رہے ہیں کہ ساڑھے چار سال میں کوئی کام نہیں ہوا، وہ انہی کے کابینہ کا حصہ تھے ۔
ان کے دور میں 92 فیصد پروگرام مکمل ہوئے۔ امریندر نے پنجاب میں ترقی سے متعلق اپنے دور حکومت کے کاموں کی مکمل فہرست بھی پیش کی۔کیپٹن امریندر نے کہا کہ وہ پنجاب کی معیشت پر ایک لاکھ کروڑ روپئے خرچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ حکومت چھوڑتے وقت 96 ہزار کروڑ روپئے خرچ ہو چکے تھے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پنجاب صنعت کے لیے بہترجگہ ہے۔ امریندر نے کہا کہ انہوں نے ساڑھے نو سالوں میں پنجاب میں فوج اور جوانوں کا پورا خیال رکھا ہے، لیکن ایک ماہ پہلے وزیر داخلہ کہہ رہے ہیں کہ وہ ان سے کچھ زیادہ جانتے ہیں۔
امریندر نے کہا کہ پنجاب نے 1947 سے بہت نقصان اٹھایا ہے۔ سرنگوں اور دریاؤں کے بہتے پانی کے استعمال کے بعد سرحد پار سے نئی سازشیں رچی جا رہی ہیں۔



