تلنگانہ کی خبریں

حسین نگر مٹ پلی کی غریب لڑکی کی شادی میں مجلس تحفظ ختم نبوت کی امداد

مٹ پلی:(ای میل) حسین نگر جو شہر مٹ پلی سے 6 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے کے رہنے والے گورے میاں کی دختر کی شادی چند ماہ قبل کٹاکشاپور ضلع ورنگل کے قادیانی لڑکے سے طئے ہوئی تھی حضرت مولانا سید ایوب قاسمی صاحب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ورنگل کی بروقت اطلاع پر ذمہ داران مجلس تحفظ ختم نبوت مٹ پلی مفتی عبد المعز شامزی،قاضی عبدالحمید ،قاری محمود الحسن ،حافظ محمد آصف،محمد اظہر MPYY نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قادیانی لڑکے سے ہونے والی شادی کو کروادیا۔

چونکہ لڑکی کا گہرانہ مالی بدحالی کا شکار ہے اس لیے ذمہ داران مجلس تحفظ ختم نبوت نے وعدہ کیا کہ مناسب جگہ رشتہ طئے ہونے پر شادی کے اخراجات مجلس تحفظ ختم نبوت برداشت کریگی۔آج 15/11/2022 کو کوناپور منڈل سارنگاپور ضلع جگتیال کے ساکن لڑکے سے شادی طئے ہونے پر مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے شادی کے اخراجات برداشت کئے گئے جسمیں حضرت مولانا ارشد القاسمی صاحب دامت برکاتہم جنرل سیکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھراپردیش اور مولنا سید ایوب قاسمی صاحب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ورنگل کا گرانقدر تعاون کے ساتھ مجلس تحفظ ختم نبوت مٹ پلی کی جانب سے خطیر رقم شامل تھی

نکاح مولنا سلطان قاسمی صاحب نے پڑھا اور ذمہ داران مجلس تحفظ ختم نبوت نے عاقدین اور دونوں خاندانوں کو مبارکبادی پیش کی۔دیہاتوں میں رہنے والے غریب مسلمانوں کی غربت کا ناجائز فائدہ اٹھاکر قادیانی لابی طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کو مرتد کرنا چاہتے ہیں ایسے میں مجلس تحفظ ختم نبوت کی خدمات مثالی ہیں جو بروقت ہر طرح کا تعاون پیش کرکے امت کے دین و ایمان کے تحفظ میں پیش پیش ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button