بین الاقوامی خبریں

کشتی ڈوبنے سے 40 سے زائد مہاجرین لاپتہ

تیونس:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تیونس کے ساحل پر ایک کشتی کو پیش آنے والے حادثے کے بعد تینتالیس تارکین وطن لاپتہ ہیں۔ تیونس میں امدادی تنظیم ہلال احمر کے ایک ترجمان کے مطابق یہ مہاجرین لیبیا کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش میں تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی پر گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔ طبی حکام نے لاپتا مہاجرین کے ہلاک ہو جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
جمعہ کو بھی ایک امدادی آپریشن کے دوران چوراسی مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا تھا۔ ان کا تعلق #سوڈان، ایریٹیریا اور #بنگلہ دیش سے تھا۔ #مہاجرین #یورپ پہنچنے کے لیے یہ خطرناک سمندری راستہ اختیار کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ #افریقہ میں بسنے والے ہزاروں افراد ملکی بحران کے باعث بہتر مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے یورپ جانے کے لیے بحیرئہ روم کے سفر کا خطرہ مول لیتے ہیں۔ انسانی #اسمگلر سیاسی بحران کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور ایسے تارکین #وطن کو کشتیوں میں سوار کرکے کھلے سمندر میں بے یارومددگار چھوڑ دیتے ہیں۔
ان کے جال میں آنے والے زیادہ تر افراد کا تعلق لیبیا ، مراکش اور سوڈان سے ہوتا ہے اور وہ یورپ پہنچنے کے لیے اپنی جمع پونجی لٹا کر جان کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ بہت ہی کم تعداد ایسی ہوتی ہے جو یورپ پہنچنے میں کامیاب ہوپاتی ہے ورنہ اکثر افراد راستے ہی میں لہروں کی نذر ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button