50 کروڑ روپے کا فلیٹ، شاندار کاریں، ڈیزائنر گھڑیاں-کے ایل راہول،اتھیا شیٹی کی شادی کے تحائف
بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی کی شادی کے چرچے
ممبئی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی کی شادی کے چرچے اب تک ہو رہے ہیں۔ اتھیا شیٹی کی شادی کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی کا عروسی جوڑا خاص توجہ کا مرکز بنا کیونکہ اس کی تیاری میں بہت وقت لگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اتھیا شیٹی کا عروسی لباس تیار کرنے میں کاریگروں کو 416 دن (10 ہزار گھنٹے ) کا عرصہ لگا۔ انہوں نے ہلکے رنگ کے شادی کے لباس کا انتخاب کیا تھا۔
اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول 23 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اور اب ان کو اس موقع پر ملنے والے بیش قیمتی تحفوں کی فہرست بھی سامنے گئی ہے جس میں 50 کروڑ روپے کا لگژری اپارٹمنٹ اور آڈی ،بی ایم ڈبلیو کاریں شامل ہیں۔اتھیاشیٹی اور کے ایل راہول نے خاندان، دوستوں اور بالی ووڈ ساتھیوں سے نیک خواہشات حاصل کی ہیں، جبکہ میڈیا نے جوڑے کو ملنے والے تحائف کی لسٹ بھی جاری کردی۔
جوڑے کو سب سے پہلے،سنیل شیٹی نےاپنی لاڈلی بیٹی کو پرتعش گھر تحفے میں دیا جس کی مالیت 50 کروڑ روپےہے۔سنیل شیٹی کے قریبی دوست سلمان خان نے اتھیا شیٹی کو ایک کروڑ 64 لاکھ روپے مالیت کی آڈی کار تحفے میں دی۔ واضح رہے کہ سلمان خان نے ہی اپنے دوست سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا کو بالی ووڈ میں لانچ کیاتھا۔
بالی ووڈ اداکار جیکی شراف بھی سنیل شیٹی کے دوستوں میں سے ایک ہیں۔انہوں نے اتھیا کو 30 لاکھ روپے کی گھڑی دی۔بالی ووڈ فلم م”مبارکاںمیں ساتھ کام کرنے والے ارجن کپور نے اتھیا شیٹی کو ہیروں سے مزین بریسلیٹ تحفے میں دیا۔ اس بریسلیٹ کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔
کے ایل راہول کے دوستوں میںکپتان ویراٹ کوہلی نے انہیں بی ایم دبلیو گاڑی تحفے میں دی ۔ جس کی مالیت دوکروڑ 17 لاکھ روپے ہے۔سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے 80 لاکھ روپے کی اسپورٹس بائیک تحفے میں دی ہے۔
کے ایل راہول آئی پی ایل کے بعد دوستوں اور ساتھیوں کے لیے شادی کے استقبالیہ کی میزبانی کرے گا جس میں کوہلی سمیت دیگر کرکٹرز و بالی ووڈ شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔



