
آج سے بدل گئے کئی اصول، اے ٹی ایم ٹرانزیکشن فیل ہونے پر بھی لگیں گے پیسے
یکم مئی، یعنی آج سے مختلف شعبوں میں کئی بڑے بدلاؤ دیکھنے کو ملیں گے۔
نئی دہلی ، یکم مئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) یکم مئی، یعنی آج سے مختلف شعبوں میں کئی بڑے بدلاؤ دیکھنے کو ملیں گے۔ پنجاب نیشنل بینک Punjab National Bank اے ٹی ایم چارج، میوچوئل فنڈ کے وائی سی، ایس بی آئی کریڈٹ کارڈ کے اصول میں تبدیلی سے لے کر اَن چاہے کال-میسج سمیت اصولوں میں کئی بڑی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ آئیے ڈالتے ہیں کچھ اہم تبدیلیوں پر سرسری نظر۔میوچوئل فنڈ کے وائی سی:مارکیٹ ریگولیٹری باڈی سیبی نے میوچوئل فنڈ کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ یہ یقینی کریں کہ سرمایہ کار اسی ای-والیٹ کا استعمال میوچوئل فنڈ میں سرمایہ کاری کے لیے کریں جس کا ’’کے وائی سی ‘‘پورا ہو۔ یعنی اب سرمایہ کار کے وائی سی والے ای-والیٹ سے ہی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔
کے وائی سی کے لیے آپ کو اپنا پین نمبر، موبائل نمبر اور بینک کی تفصیلات دینی ہوتی ہیں۔ تفصیلات کے ساتھ کے وائی سی کے لیے ایک فارم بھرنا ہوتا ہے۔
پی این بی کے گاہکوں کے لیے بڑی تبدیلی:پنجاب نیشنل بینک کے گاہکوں کو جھٹکا لگا ہے۔ پی این بی نے اے ٹی ایم سے ٹرانزیکشن سے جڑے اصولوں میں تبدیلی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئے اصول یکم مئی سے نافذ ہو گئے ہیں۔ پنجاب نیشنل بینک کے گاہکوں کے اکاؤنٹ میں اے ٹی ایم سے پیسہ نکالتے وقت بیلنس نہیں ہے تو پھر ٹرانزیکشن فیل ہونے کے بعد بینک کی طرف سے 10 روپے کے ساتھ جی ایس ٹی جوڑ کر لیے جائیں گے۔
پنجاب نیشنل بینک Punjab National Bank نے اپنی ویب سائٹ پر نوٹس جاری کرتے ہوئے یہ جانکاری دی ہے۔
ایس بی آئی کریڈٹ کارڈس کے اصول میں بھی تبدیلی:ایس بی آئی کریڈٹ کارڈ پر اب سبھی کیٹگری کو ملا کر ایک ماہ/بلنگ سائیکل میں زیادہ سے زیادہ 5000 روپے کیش بیک ملے گا۔ پہلے شاپنگ کیٹگری میں زیادہ سے زیادہ 10000 روپے کیش بیک ملتا تھا۔ اس کے علاوہ کمپلیمنٹری ایئرپورٹ لاؤنج ایکسس کی سہولت اب نہیں ملے گی، جو پہلے کارڈ ہولڈر کو ہر سال ڈومیسٹک ایئرپورٹ کے لاؤنج میں چار بار مفت ایکسس دیا جاتا تھا۔
ملک کی تین اہم نیٹورک سروس پرووائیڈر کمپنیاں جیو، ایئرٹیل اور ووڈافون-آئیڈیا نے اسپیم کال روکنے کے لیے اپنے سسٹم میں فلٹر لگایا ہے۔ کمپنیوں کا دعویٰ ہے کہ اے آئی (آرٹی فیشیل انٹلیجنس) کی مدد سے اسپیم کال اور میسج نیٹورک پر ہی بلاک ہو جائیں گے۔جی ایس ٹی کے اصولوں میں تبدیلی:جی ایس ٹی کے نئے اصول کے مطابق اب 100 کروڑ روپے سے زیادہ کے ٹرن اوور والی کمپنیوں کے لیے سات دنوں کے اندر ٹرانزیکشن کی رسید کو انوائس رجسٹریشن پورٹل (آئی آر پی) پر اَپلوڈ کرنا ہوگا۔ اسے لازمی بنا دیا گیا ہے۔ ابھی تک اس کام کے لیے کوئی مدت کار طے نہیں تھی۔



