آستانہ محبوب الٰہی حضرت نظام الدین اولیا ؒ پر فرانسیسی صدر میکرون کی حاضری
پیرزادہ سید التمش نظامی نے بتایا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون تقریباً ایک گھنٹے تک درگاہ میں موجود رہے
نئی دہلی، 27جنوری :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون، جوکہ ہندوستانی دورے پر ہیں، جمعہ کی شام درگاہ نظام الدین اولیا پہنچے۔ انہوں نے درگاہ حضرت نظام الدین کا دورہ کیا اور درگاہ کی تمام اہم باریکیوں کو سمجھا ۔اس دوران درگاہ کے منتظمین ان کے ساتھ رہے اور درگاہ کے بارے میں ان کو معلومات فراہم کرتے رہے،نیز ان کے ساتھ فرانسیسی دستہ بھی موجود رہا، ان کے ساتھ وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی موجود تھے۔ انہوں نے محبوب الٰہی حضرت نظام الدین اولیاء کے مزار پر پھول چڑھائے اور قوالی کا سماع بھی کیا۔ مجاوروں کی طرف سے فرانسیسی صدر کی دستار بندی بھی کی گئی اوراعزاز میں ماکرون کو شال پہنا ئی گئی۔
پیرزادہ سید التمش نظامی نے بتایا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون تقریباً ایک گھنٹے تک درگاہ میں موجود رہے۔ایمانول میکرون نے غلام رسول قوال کے گروپ کی طرف سے قوالی کی شکل میں پیش کیے گئے امیر خسرو کی قوالی سے لطف اندوز ہوئے۔نظامی نے مزید کہا کہ صدر ایمانوئل میکرون نے درگاہ کے عہدیداروں اور پھول فروشوں سے ایک ایک کرکے ملاقات کی۔میکرون 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات (یوم جمہوریہ 2024) میں مہمان خصوصی تھے۔ وہ رات پونے دس بجے ملک میں صوفی ثقافت کے 700 سال پرانے مرکز پہنچے اور آدھے گھنٹے سے زائد تک وہاں ٹھہرے۔ہم منصب میکرون کا خیرمقدم کیا اور ان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا۔ اس دوران انہوں نے کہاکہا کہ یہ کئی طریقوں سے ایک تاریخی اور یادگار لمحہ ہے۔
ایسا شاذ و نادر ہی ہوا ہو گا کہ دو ملکوں کے رہنما یکے بعد دیگرے ایک دوسرے کی قومی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں۔ اس دن، آزادی حاصل کرنے کے دو سال بعد، ہندوستان نے دنیا کا سب سے بڑا ہاتھ سے لکھا ہوا آئین جاری کیا۔ صدرجمہوریہ ہند مرمو نے کہا کہ کھانے کے معاملے میں ہندوستان اور فرانس اپنی اپنی خصوصیات کے ساتھ ایک دوسرے پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ جس طرح فرانس میں قدیم ہندوستانی زبانوں اور ویدک علوم کے اسکالرز ہیں، اسی طرح فرانسیسی زبان ہندوستانی طلبہ میں بہت مقبول ہے۔ اگر ہم سنیما کو دیکھیں تو وہاں بھی ہندوستان اور فرانس جڑے ہوئے ہیں۔



