
ملبورن :(ایجنسیاں) آسٹریلیا میں درجنوں مہاجرین کو حراست سے آزاد کر دیا گیا ہے۔ ان مہاجرین کو آسٹریلیا کی اس پالیسی کے تحت پابند رکھا گیا جس کا مقصد آسٹریلیا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کے عمل کو روکنا تھا۔ مہاجرین کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم ریفیوجی ایکشن کولیشن کے مطابق برسبین، سڈنی اور ڈارون میں ہوٹلوں اور حراستی مراکز سے گزشتہ دو روز کے دوران 60 سے زائد ایسے مہاجرین کو رہا کیا گیا۔
علاج کے لیے آسٹریلیا میں لائے جانے سے قبل ان مہاجرین نے بحرالکاہل کے جزائر پر آٹھ برس آسٹریلوی حراست میں کاٹے جس کے بعد انہیں آسٹریلیا کے وقتی ویزے دیے گئے۔




