ہندوستانی طالبہ کو اس کے دوست نے زندہ دفنانے کا اعتراف کرلیا
رپورٹس کے مطابق ملزم پر مارچ 2021 میں لڑکی کے اغوا اور قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا
سڈنی، 6جولائی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) آسٹریلیا میں ہند نژاد شخص نے اپنی نوجوان دوست کو قتل اور زندہ دفنانے کا اعتراف کرلیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ 21 سالہ جسمین کور Jasmeen Kaur تاروں سے باندھ کر اس کے سابق دوست نے زندہ دفنا دیا تھا۔عدالت کو سماعت کے دوران بتایا گیا کہ ملزم طارق جوت سنگھ نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے انتقامی کارروائی کے طور پر ایسا کیا۔
رپورٹس کے مطابق ملزم پر مارچ 2021 میں لڑکی کے اغوا اور قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا اور اس سال اس نے جرم کا اعتراف کرلیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق استغاثہ نے عدالت میں کہا کہ ملزم نے لڑکی سے تعلقات کی خرابی کے باعث اس کے قتل کا منصوبہ بنایا۔رپورٹس کے مطابق ملزم کو اس کیس میں عمر قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق لڑکی کو 2021 میں اس کے آفس سے اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔



