نڈال اور میدویدیو آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں

ملبورن: (اردودنیا.اِن)عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر قابض اسپین کے رافیل نڈال پیر کو13 ویں بار آسٹریلیائی اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔اپنے ریکارڈ21 ویں گرینڈ سلیم کے خواب کو پورا کرنے کی کوشش لگے نڈال نے عالمی درجہ بندی میں16 ویں نمبر پرقابض فابیوفوگنن کو شکست دی نڈال اور راجر فیڈرر کے پاس 20–20 گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کا ریکارڈ ہے۔
کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ پانچویں پوزیشن پرقابض اسٹیفانوس سیسٹیپاس اور نویں نمبر پر کے کھلاڑی ماٹے اوبیریٹینی کے درمیان کھیلنے جانے والے مقابلے کے فاتح سے ہوگا۔
مردزمرے میں چوتھی شیڈ یافتہ میدویدیو نے پہلی بار آسٹریلیائی اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ انہوں نے امریکہ کے میکنزی میکڈونلڈ کو شکست دی۔یو ایس اوپن 2019 کے رنر اپ میدویدیو کا اگلا مقابلہ ہم وطن آندرے روبلیب سے ہوگا۔



