بین الاقوامی خبریں

آسٹریلیا: پرتشدد پارٹنر سے علیحدگی کرکے ڈالرز میں رقم حاصل کریں

سڈنی، 20اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آسٹریلیا کی حکومت پرتشدد پارٹنر کو چھوڑنے کے لیے رقم دے گی۔ امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق تشدد کا شکار ہونے والے افراد پانچ ہزار آسٹریلوی ڈالر کی رقم حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جس میں نقد رقم کے علاوہ اسکول فیس جیسے اخراجات شامل ہیں۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group.

یہ اسکیم مرد و خواتین کے لیے ہے، تاہم امید ہے کہ زیادہ درخواستیں خواتین دیں گی، کیونکہ حکومتی ڈیٹا کے مطابق ہر نو روز کے بعد ایک خاتون اپنے پارٹنر کے ہاتھوں ہلاک ہوتی ہے۔اگرچہ وکلا نے اس سکیم کی حمایت کی ہے، لیکن کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ آسٹریلیا میں گھریلو تشدد کا حل نہیں ہے۔

وکٹورین ویمنز ٹرسٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر میری کروکس کا کہنا ہے کہ ملک میں اس حوالے ’بلوکی‘ کے رجحان پر بحث کی ضرورت ہے جو مردوں کو خاندان کا سربراہ بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سوال بھی پوچھنا بنتا ہے کہ خواتین کو گھر چھوڑنے پر کیوں مجبور کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں بہت بڑا اخلاقی اور پالیسی ایشو ہے۔ خواتین کو تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے اور گھر چھوڑنا پڑتا ہے اور انہیں کہیں پناہ بھی نہیں ملتی۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button