
کینبرا،23؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آسٹریلیا کی نیو ساؤتھ ویلز ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک #ڈاؤن مزید سخت کر دیا گیا ہے اور اسے ”نیشنل ایمرجنسی” قرار دے دیا گیا ہے۔ #ریاستی #وزیر #اعلیٰ نے عندیہ دیا ہے کہ لوگوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایات بھی دی جا سکتی ہیں۔
انہوں نے ملک کے سب سے بڑے شہر #سڈنی میں حالات کو ”National Emergency” قرار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ سڈنی میں لاک ڈاؤن تیس جولائی تک کے لیے تھا، تاہم اب اس میں ممکنہ طور پر توسیع کی جا سکتی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز میں کورونا وائرس کے 136 نئی کیسز سامنے آئے ہیں۔



