نیویارک ،20فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)معروف امریکی ارب پتی ایلون مسک American billionaire Elon Musk کو ان کے نجی طیارے پر ایک نا معلوم نوجوان لڑکی کے ساتھ دیکھا گیا۔ یاد رہے کہ ایلون پانچ ماہ قبل اپنی بیوی سے علحدگی اختیار کر چکے ہیں۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق پچھلے دنوں ایلون کا نجی طیارہ لوس اینجلس کے ہوائی اڈے پر اترا تو انہیں مذکورہ لڑکی کے ساتھ طیارے سے اترتے ہوئے دیکھا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس لڑکی کا نام نتاشا باسیٹ ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ 27 سالہ آسٹریلوی Australian اداکارہ نتاشا Actress Natasha Bassett 50 سالہ ایلون کی دولت کی نہیں بلکہ ذہانت کی دیوانی ہو چکی ہے۔نتاشا معروف آنجہانی امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کی زندگی پر بننے والی فلم میں ایلوس کی پہلی دوست کے کردار میں نمودار ہوں گی۔
امریکی ارب پتی ایلون مسک نے گذشتہ برس ستمبر میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ گرائمز سے رشتہ ازدواج ختم کر لیا تھا۔ یہ شادی تین برس تک رہی اور دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کی عمر ایک برس ہے۔ ایلون کے اپنی پہلی بیوی جوسٹن مسک سے پانچ بیٹے ہیں۔



