اسپورٹس

آسٹریلوی بولرایڈم زمپا کرونا متأثر،کرونا پازیٹیو کھلاڑی کیلئے آئی سی یسی کے کیا ضوابط ہیں؟

ملبورن ، 25اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا لگا۔ مٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سری لنکا کے خلاف اہم میچ سے قبل آسٹریلیا کے اسپنر ایڈم زمپا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرکٹر ایڈم زمپا کو کورونا کی معمولی علامات ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایڈم زمپا سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔’

آئرلینڈ کے آل راؤنڈر جارج ڈوکریل نے کورونا کا شکار ہونے کے باوجود سری لنکا کے خلاف میچ کھیلا تھا۔ ۔ تاہم آئی سی سی کے نئے قوانین کے مطابق وہ اس میچ میں کھیل سکتے ہیں۔ درحقیقت کرونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قوانین میں نرمی کی ہے۔دراصل ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے دوران اگر کسی کھلاڑی کی کرونا وائرس رپورٹ مثبت آتی ہے تو اسے کھیلنے کی اجازت دی جائے گی۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی کورونا سے متاثر ہوتا ہے ،تو ٹورنامنٹ کے دوران ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ اس کرونا وائرس سے متاثرہ کھلاڑی کو آئیسولیشن میں نہیں رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ ٹیم کے ڈاکٹرز فیصلہ کریں گے کہ آیا کرونا سے متاثرہ کھلاڑی میچ کھیلنے کی پوزیشن میں ہیں یا نہیں۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اگر کسی کھلاڑی کے کورونا ٹیسٹ کے لیے RT-PCR ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آتی ہے، تو اس ٹیم کو اسکواڈ میں تبدیلیاں کرنے کی اجازت ہوگی۔ نیزجب اس کورونا وائرس سے متاثرہ کھلاڑی کی رپورٹ منفی آئے گی تو وہ کھلاڑی اسکواڈ میں شامل ہو سکے گا۔آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا 19 واں میچ پرتھ میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں میزبان آسٹریلیا ایڈم زمپا کے بغیر میدان میں اترا ہے۔ ان کی جگہ ایسٹن اگر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button