اسپورٹسسرورق

اینڈریو سائمنڈز کو یاد کر کے بریٹ لی جذباتی ہو گئے

سڈنی ، 16 مئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آسٹریلوی لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز گزشتہ اتوار کو ایک سڑک حادثے میں فوت کر گئے۔ جس کے بعد کرکٹ کی دنیا کے لیجنڈز انہیں مسلسل خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ان کے ساتھی کھلاڑی بریٹ لی نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ خیال رہے کہ بریٹ لی اور اینڈریو سائمنڈز کلب کرکٹ کے وقت سے ہی ایک دوسرے کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں کھلاڑی طویل عرصے تک آسٹریلوی ٹیم کا حصہ بھی رہے ہیں ۔بریٹ لی نے اینڈریو سائمنڈز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ میں اینڈریوسائمنڈز کو 17 سال کی عمر سے جونیئر کرکٹ سے جانتا ہوں۔

وہ سب سے زیادہ باصلاحیت کھلاڑیوں میں سے ایک تھا ۔ وہ پیسے یا شہرت کے لیے نہیں کرکٹ نہیں کھیلتا تھا۔ یہ چیزیں اس کے لیے غیر متعلق تھیں۔آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کی کار حادثے میں موت سے چند گھنٹے قبل یہ معمہ مزید گہرا ہو گیا، جب ان کی بہن نے ایک ویب سائٹ کو ایک بیان میں بتایا کہ خاندان کو اس بات کا کوئی علم نہیں تھا کہ سائمنڈز حادثے کی رات سنسان سڑک پر کیا کر رہے تھے۔

سابق آل راؤنڈر ٹاؤنس ویل، کوئنز لینڈ کے مغرب علاقہ میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیچھے بیوی اور دو بچے چھوڑے ہیں۔ اس رپورٹ میں لیوس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حادثہ بہت خوفناک تھا، لیکن ہم نہیں جانتے کہ سائمنڈز وہاں کیا کر رہے تھے۔ سائمنڈز کے دو کتے اس حادثے میں بچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق دو مقامی لوگ حادثے کے چند ہی منٹوں میں موقع پر پہنچے اور گاڑی میں سابق کرکٹر کے جسم سے گاڑی میں خون بہتے ہوئے دیکھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button