اسپورٹسسرورق

اکشر پٹیل آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد

نئی دہلی، 5اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستان کے باؤلنگ آل راؤنڈر اکشر پٹیل کو آئی سی سی کے مہینے کے بہترین کھلاڑی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے انہیں ستمبر کے مہینے کے لیے نامزد کیا ہے۔ اکشر پٹیل اس وقت شاندار فارم میں چل رہے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔ اکشر کے علاوہ پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کیمرون گرین کو بھی آئی سی سی نے ماہ کے بہترین کھلاڑی کے لیے نامزد کیا گیاہے۔اکشر پٹیل کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے انہیں ستمبر کے مہینے کے لیے نامزد کیا ہے۔

اکشر پٹیل اس وقت شاندار فارم میں چل رہے ہیں۔انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پہلے میچ میں انہوں نے 4 اوورز میں صرف 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ساتھ ہی دوسرے میچ میں انہوں نے 2 اوورز میں 13 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح انہوں نے پوری سیریز میں 10 اوورز کرائے اور 63 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں۔

وہ اس سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے۔ انہیںپلیئر آف دی سیریز بھی قرار دیا گیا۔اکشر پٹیل کے علاوہ پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز اور ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ایک بلے باز محمد رضوان کو بھی آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔ ان دونوں کے علاوہ ہندوستان کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کیمرون گرین کو بھی آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا ہے۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ستمبر کا ایوارڈ کس کھلاڑی کو ملتا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button