سرورقسوانح حیات فلمی و اسپوریٹس

خوبصورت,نازک، معصومیت سی مسکراہٹ والی بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ، عائشہ جھلکا

سلام بن عثمان،کرلا ممبئی 70

90 کا دہائی نئے چہروں کے ساتھ بالی ووڈ کا وہ سنہرا دور تھا خاص کر نئے چہروں نے اپنا فلمی سفر شروع کیا تھا جن میں کمل سدھانا،شاہ رخ خان،سلمان خان،اکشے کمار،راہل رائے،عامر خان،سنیل شیٹھی،وویک مشران،وویک اوبیرائے ان تمام میں کئی ایک کے والدین بالی ووڈ کے اسٹار رہے یا پھر فلمساز یا پھر ہدایت کار رہے ہیں یہ بھی ممکن ہو سکتا ہے کچھ معاون اداکار کے علاؤہ بالی ووڈ کے کسی اور شعبہ سے منسلک بھی رہے ہوں گے۔ دوسری طرف دیکھا جائے تو اداکاراؤں میں بھی کئی نئے چہروں نے بھی اپنا فلمی سفر شروع کیا جن میں عائشہ جھلکا،پوجا بیدی،پوجا بھٹ،صبیحہ،ارملا ماتونڈکر،دیویہ بھارتی،انو اگروال، اور بھی کئی دیگر تھیں۔

ان تمام اداکاروں میں کئی ایک آج بھی اپنا فلمی سفر سپر اسٹار بن کر بالی ووڈ کی گلیاروں میں مشہور ہیں۔ان میں شاہ رخ خان،سلمان خان، عامر خان،اکشے کمار۔۔۔۔۔ اور کئی ایک تو دو یا تین فلم کے بعد بلکل غائب ہوگئے ہیں اور کچھ چار پانچ فلموں کی کامیابی کے بعد وہ کمال نہیں دکھا سکے یا بالی ووڈ میں ٹک نہیں سکے اور گمنامی میں چلے گئے کچھ ایک نے تو شادی کرلی کچھ تو تنازعہ کا شکار ہوگئے چاہے ان میں ان کی غلطیاں شامل رہیں ہو بحرحال بالی میں نظر نہیں آرہے ہیں۔

ان تمام میں سے ایک بہت ہی خوبصورت سنجیدہ انداز معصوم سی مسکراہٹ والی اداکارہ نے بھی بالی ووڈ میں قسمت آزمانے کے لئے قدم رکھا اور لگ بھگ کامیابی بھی ملی، مگر خود کے ہی پیدا کئے ہوئے تنازعہ میں پڑ گئیں اور بالی ووڈ سے دوری اختیار کر لی۔ جی ہاں بالی ووڈ کی وہ معصومیت چہرہ والی مشہور اداکارہ ہیں عائشہ جھلکا۔

28 جولائی 1972 کو جموں کشمیر کے سری نگر میں ہندو گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ والد اندر کمار جھلکا انڈین ائیر فورس میں ونگ کمانڈر تھے ان کی ملازمت کی وجہ سے انھیں کئی مرتبہ تبادلہ کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے وہ دلی آگئے اور پھر دلی سے ممبئی کا سفر کیا۔ عائشہ جھلکا کی تعلیم دلی سے ہی ہوئی اور گریجویشن بھی دلی سے ہی کیا۔اپنے پڑھائی کے دوران ہی عائشہ نے والدین سے فلموں کی دلچسپی بتائی مگر والدین بالی ووڈ کو اچھی طرح جانتے تھے کہ سب کے بس کی بات نہیں ہے بالی ووڈ ۔والدین عائشہ کے اس فیصلے سے مخالف تھے مگر عائشہ کی ضد اور اسرار پر رشتہ داروں نے بھی حامی بھری اور پھر عائشہ کو فلموں کے لئے اجازت ملی۔

اپنی کم عمری کی وجہ سے عائشہ اپنے شروعاتی سفر میں بچپن کے کردار میں نظر آئیں ان کی پہلی فلم 1983 میں بطور بچپن کے کردار والی فلم تھی "کیسے کیسے لوگ "عائشہ نے جب اپنا فلمی سفر شروع کیا اس وقت وہ گیارہ برس کی تھی۔ آہستہ آہستہ عائشہ کو چھوٹے موٹے کردار ملنے لگے عائشہ کو شہرت تو نہیں ملی مگر شناخت سے بھی کافی دور تھیں۔عائشہ اپنے فلمی سفر کے ساتھ ساتھ فیشن ڈیزائنرز کا بھی کورس کیا یہ ان کا دوسرا پہلو تھا اگر فلموں میں کامیابی نہیں ملی تو وہ فیشن ڈیزائنرز کے شعبہ میں کام کرے گی۔چھوٹے بڑے کردار کرتے کرتے عائشہ جھلکا کو بالی ووڈ میں پہچاننے لگے تھے جس کے چلتے عائشہ جھلکا کو بطور ہیروئین سلمان خان کے ساتھ موقع ملا اور فلم تھی قربان، فلم مکمل ہوئی نمائش کے لئے جب سینما گھروں میں آئی تو ایک کامیاب فلم ثابت ہوئی اور عائشہ جھلکا کو بھی بطور ہیروئین بالی ووڈ میں شناخت ملی۔

اس کے بعد عامر خان کے ساتھ منصور خان کی فلم "جو جیتا وہی سکندر” میں مرکزی کردار کا موقع ملا اور یہ فلم سپر ڈوپر ہٹ رہی اور عائشہ جھلکا کا شمار اس وقت کی بڑی ہیروئین کے ساتھ ہونے لگا۔اس کے بعد عائشہ جھلکا نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا کئی فلمیں ان کے پاس تھی جن میں ایک اور بڑی فلم "کھلاڑی” تھی جس میں مقابل ہیرو تھے اکشے کمار اور معاون ہیرو کے طور میں دیپک تیجوری اور صبیحہ بھی پہلی مرتبہ نظر آنے والی تھیں۔ عائشہ جھلکا کی یہ تیسری کامیاب فلم تھی۔

اکشے کمار کے ساتھ عائشہ جھلکا کی کیمیسٹری فلمی شائقین کو بہت پسند آئی جس کی وجہ سے عائشہ جھلکا اکشے کے بہت قریب نظر آنے لگی یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کی اکشے کمار سے عشق کر بیٹھی تھی مگر اکشے کمار کا جھکاؤ اس وقت کی مشہور ہیروئین روینہ ٹنڈن کی طرف تھا اس درمیان عائشہ جھلکا کو معلوم ہوا کہ اکشے تو روینہ کے ساتھ وقت دے رہے ہیں فوراً ہی عائشہ جھلکا اپنے آپ کو روکا اور فلموں کی طرف پھر سے متوجہ ہوئیں۔عشق کے چلتے اس وقت عائشہ جھلکا نے کئی فلموں کو انکار کیا جس کی وجہ سے کئی اچھی فلم ان کے ہاتھ سے نکل گئی اور بعد میں جو فلمیں ملی جس کو اس وقت کی بڑی ہیروئین انکار کرتیں تو وہ فلم عائشہ جھلکا کو ملتی اور وہ فلمیں باکس آفس پر ہی ناکام ہوجاتی تھی۔

عائشہ جھلکا نے اس درمیان ریاستی زبان میں بھی کچھ فلمیں کیں جن میں اریہ،کنڑ، اور تیلگو فلم رہی۔اس درمیان پرکاش مہرہ کی فلم "دلال” میں متھن چکرورتی کے مقابل ہیروئین کا موقع ملا یہ عائشہ جھلکا کی متھن کے ساتھ پہلی فلم تھی اس فلم کو زبردست کامیابی ملی اور ساتھ ہی متھن کے ساتھ ایک بہترین کیمیسٹری والی جوڑی بن کر سامنے آئی جسے لوگوں نے بہت پسند کیا۔ فلم نمائش کے پہلے سے ہی تنازعہ کا شکار بن گئی جس کی خاص وجہ بے جھجک مناظر(بولڈ مناظر) شامل تھے جس کے متعلق عائشہ جھلکا کو فلم کی کہانی سنائی گئی تھی اس وقت ہی بتایا گیا تھا مگر فلمساز کو اکثر فلم کی کامیابی کو لے کر کچھ الگ انوکھا انداز اپنانا پڑتا ہے وہ کام پرکاش مہرہ نے کیا۔

پرکاش مہرہ نے فلم میں عائشہ جھلکا کے مشابہت والی کسی لڑکی کو بولڈ مناظر کے لئے استعمال کیا جس کی وجہ سے عائشہ جھلکا کا کہنا تھا کہ جو۔ فلم کے متعلق باتیں ہوئیں تھی اس کے مخالف مناظر فلمائے گئے ان تمام کو فلم سے نکالا جائے نہیں تو کورٹ تک جانا پڑے گا۔اور عائشہ جھلکا نے کیا بھی بعد میں پرکاش مہرہ نے ایک تحریر کے ذریعےمعذرت کا سہارا لیا اور تمام معاملہ ختم ہوا مگر اس کے ساتھ ہی عائشہ جھلکا کی بھی امیج پر اثر پڑا جس کے چلتے ایک اور۔فلم آئی اور وہ فلم تھی "آنچ” جس میں عائشہ جھلکا کے سامنے اس وقت کے نئے اور انوکھے انداز والے مشہور اداکار نانا پاٹیکر تھے اس فلم میں بھی بہت نازیبا بولڈ مناظر فلمائے گئے۔

فلم آنچ کے دوران نانا پاٹیکر بھی عائشہ جھلکا کے قریب آگئے ایک طرف نانا پاٹیکر منیشا کوئرالا کے ساتھ وقت دے رہے تھے تو اب دوسری طرف عائشہ جھلکا کے ساتھ نظر آرہے تھے نانا پاٹیکر جہاں بھی جاتے عائشہ جھلکا ساتھ رہتی۔ ایک وقت ایسا آیا کہ عائشہ جھلکا کو پتہ چلا مگر جب تک وقت نکل چکا تھا اور اچھی فلمیں بھی ہاتھ سے جا چکی تھی۔ عائشہ جھلکا اس وقت ایسے عروج پر تھی کی ان کے پاس کئی بہترین فلموں کے آفر تھے مگر لوگ کہتے ہیں نا "کامیاب ہونا جتنا مشکل ہوتا ہے اتنا ہی مشکل اسے بنائے رکھنا ہوتا ہے” غلط فیصلوں کی وجہ سے عائشہ جھلکا تنازعہ کا شکار بن گئیں اور ساتھ ہی اپنی شہرت اور شناخت کے ساتھ بالی ووڈ سے بھی دوری اختیار کرنی پڑی۔

عائشہ جھلکا کی کامیاب فلموں میں ان پر نغمہ فلمائے گئے اور وہ بہت مشہور بھی ہوئے جن میں کھلاڑی فلم کا نغمہ "وعدہ رہا صنم ہونگے جدا نا ہم۔۔۔۔۔۔” خود کو کیا سمجھتا ہے”فلم جو جیتا وہی سکندر کا نغمہ "پہلا نشہ پہلا خمار نیا پیار ہے نیا امتحان۔۔۔۔۔”

عائشہ جھلکا نے اپنے دو دہائی سے بھی کم کے فلمی سفر میں 52 فلموں میں کام کیا کچھ ہی فلم ان کی کامیاب ہوئیں جن میں قربان،جو جیتا وہی سکندر،کھلاڑی،مہربان،دلال،بلما،وقت ہمارا ہے، رنگ،سنگرام اور جے کشن مگر مسلسل فلموں کی ناکامی کی وجہ سے عائشہ جھلکا نے خصوصی اور معاون کردار کو بھی قبول کیا فلم جیسے اپنے دم پر،جج مجرم،چاچی 420 اور۔ اکیلے ہم اکیلے تم جیسی فلم رہی۔

جس خاموش اور سنجیدہ اداکاری سے شناخت بنائی تھی عائشہ جھلکا نے اسی انداز میں انھوں نے 2003 میں ایک مشہور بلڈر کنسٹرکشن کمپنی کے مالک سمیر وشی سے شادی کی آج وہ سمیر کے کاروبار میں ساتھ دے رہی ہے ساتھ ہی ساتھ کاروبار کے ہر اہم فیصلے میں اپنے شوہر کی مدد کرتی ہیں۔

سلام بن عثمان

متعلقہ خبریں

Back to top button