سیتا پور19جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سینئرسماج وادی #پارٹی (ایس پی) کے رہنما #اعظم #خان کو ان کی طبیعت خراب ہونے کے بعد پیر کو #لکھنؤ کے میدانتا اسپتال لے جایا گیا۔سیتا پور ڈسٹرکٹ جیل کے جیلر آر ایس یادونے بتایاہے کہ اعظم کو آج صبح سانس لینے میں دشواری تھی۔ جب ضلعی اسپتال کے ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا تو ان کی آکسیجن کی سطح کم پائی گئی۔
اس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں بہتر علاج کے لیے لکھنؤ کے اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا۔انہوں نے بتایا کہ سابق کابینہ کے وزیر اعظم خان کو لکھنؤ کے #میدانتا اسپتال بھیج دیا گیا ہے ، جہاں کچھ دن قبل ان کا علاج بھی ہواتھا۔ اعظم کو پولیس کے تحفظ کے ساتھ ایک #ایمبولینس میں رات قریب 2 بجے لکھنؤ بھیجا گیا ہے۔



