بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

اعظم گڑھ:دلت بستی میں عشق کی سزا ، عاشق کی برہنہ پٹائی

اعظم گڑھ، 9ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گاؤں والوں نے ایک عاشق کو عشق کرنے کی اذیت ناک سزا دی ۔خیال رہے کہ لڑکا اسی گاؤں کا تھا، رات کی تاریکی میں اپنی #معشوقہ سے ملنے آیا تھا، لیکن شومئی قسمت وہ پکڑا گیا اور دیہی باشندگان کے ہاتھوں ذلت آمیز پٹائی برداشت کی ۔

اطلاع کے مطابق گاؤں کے کچھ لوگوں نے نوجوان کو برہنہ کرکے بے دردی سے پٹائی کی ۔ یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب نوجوان کی پٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد ہلچل مچ گئی۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

اعظم گڑھ کے ایس پی سدھیر سنگھ نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔لوگوں کے ذریعہ #نوجوان کو #برہنہ کرکے پٹائی کی ویڈیو کپتان گنج تھانے کے نر فورا نامی #گاؤں کی بتائی جا رہی ہے۔ جس نوجوان کی پٹائی کی گئی ہے ، اس کانام ہری شیام نشاد ہے۔ الزام ہے کہ ہری شیام دلت بستی کے ایک گھر گیا تھا۔ جیسے ہی وہ لڑکی کے گھر میں گھسا ، گاؤں کے لوگوں نے اسے پکڑ لیا ، اور برہنہ کرکے بے رحمی سے پٹائی کرڈالی۔

گاؤں والوں کی پٹائی سے زخمی نوجوان کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔اس پورے معاملہ میں فی الحال کوئی کچھ کہنے کو تیار نہیں۔ ساتھ ہی اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ آف #پولیس سدھیر کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ اس طرح کا معاملہ ان کے نوٹس میں آیا ہے۔

جیسے ہی معاملہ نوٹس میں آیا ہے ، معاملہ کی تحقیقات کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ تھانہ انچارج موقع پر پہنچے تھے ، جہاں سے پتہ چلا کہ نوجوان گاؤں کی ہی ایک لڑکی سے #پیار کرتا تھا، جس سے وہ ملنے گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button