بابرا عظم 2022 میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز
س کے ساتھ ہی بابر نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔بابر اعظم کی 2022 میں بین الاقوامی کرکٹ یعنی تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں یہ ساتویں سنچری ہے۔ اس سال ان سے زیادہ سنچریاں کوئی نہیں بنا سکا
لاہور ، 3 دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) بابر اعظم Babar azam ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکے۔ اگرچہ ٹیم فائنل میں ضرور پہنچی۔ لیکن پاکستان کے کپتان نے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنا کر واپسی کا عندیہ دیا ہے۔ میچ کے تیسرے دن تک پاکستان نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 411 رنز بنا لیے ہیں۔انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 657 رنز کا بڑا اسکور بنایا ہے۔ ایسے میں پاکستان کی ٹیم اب بھی 246 رنز سے پیچھے ہے۔ بابر اعظم 132 گیندوں پر 106 رنز بنانے کے بعد کھیل رہے ہیں۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 8ویں سنچری ہے۔میچ کے تیسرے روز ہفتہ کو پاکستان نے پہلی اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے 181 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق نے 114 اور امام الحق نے 121 رنز بنائے۔
اس کے بعد بابر اعظم نے سنچری لگائی۔نیز انگلینڈ کی جانب سے 4 بلے بازوں نے سنچری اننگز کھیلی۔ یعنی ٹیسٹ میں 3 دن بھی مکمل نہیں ہوئے اور 7 سنچریاں لگا دی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی بابر نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔بابر اعظم کی 2022 میں بین الاقوامی کرکٹ یعنی تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں یہ ساتویں سنچری ہے۔ اس سال ان سے زیادہ سنچریاں کوئی نہیں بنا سکا۔ انڈین کپتان روہت شرما ایک بھی سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ وہیں کوہلی نے سنچری بنائی۔ یعنی بابر سنچریوں کے لحاظ سے دونوں ہندوستانی تجربہ کاروں سے بہت آگے ہیں۔ انگلینڈ کے جانی بیرسٹو 6 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، دوسری جانب امام الحق اور جو روٹ نے 5-5 سنچریاں اسکور کی ہیں جب کہ عثمان خواجہ کی 4 سنچریاں ہیں۔



