بین ریاستی خبریں

بابل سپریہ نے ایک بار پھر فیس بک پر سیاسی بیانات پر اپنے دکھ کا اظہار کیا

کولکتہ: 2اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے آسنسول رکن پارلیمنٹ بابل سپریو کے فیس بک پر نئے پوسٹ نے بنگال کی سیاست میں قیاس آرائی تیزہوگئی ہے۔دودن قبل سیاست سے ریٹائرڈ منٹ کے اعلان کرنے کے بعد آج انہوں نے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش اور ترنمول کانگریس کے ریاستی ترجمان کنال گھوش کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد بھی اس طرح کے سیاسی طعنوں کا سامنا ہے ۔

سابق مرکزی وزیر بابل سپریہ نے دلیپ گھوش اور کنال گھوش کے تبصرے کا اسکرین شاٹ پوسٹ کرنے کے بعد بھی کسی کو اس طرح کے سیاسی تبصرے کا سامنا نہیں کرنا چاہیے ۔انہو ں نے اپنے سابق ساتھی #دلیپ گھوش سے متعلق کہا کہ انہیں صرف خبرو ں میں رہنا ہے اس لئے وہ اس طرح کے متنازع بیان دیتے رہتے ہیں ۔خیا ل رہے کہ #بابل #سپریہ اور دلیپ گھوش کے درمیان اختلافات کوئی نئی بات نہیں ہے۔وہ گھوش کے متنازع بیانات کے سخت نقاد رہے ہیں ۔

دلیپ اور کنال کے تبصروں پر بابل نے لکھا ہے کہ ’’میں نے پڑھا ہےجو آپ لوگوں نے میرے فیصلے پر تبصرہ کیا ہے، ہر کوئی اپنے الفاظ کی تشریح کر رہا ہے اور حمایت یا مخالفت کر رہا ہے۔ کچھ لوگ اپنی زبان استعمال کر رہے ہیں۔ میں یہ سب قبول کرتا ہوں ، لیکن میں ان چیزوں کا جواب اپنے کام سے دوں گا۔ کیا کام کرنے کے لیے ممبر  #پارلیمنٹ یا وزیر ہونا ضروری ہے؟

بابل نے مزید لکھا ہے کہ میں اب اپنے گانوں اور شوز پر توجہ دوں گا۔ اب میرے پاس بہت زیادہ وقت ہوگا۔ بہت سی مثبت #توانائی بھی بچ جائے گی۔ میں اس توانائی کو اچھے کام کے لیے استعمال کروں گا۔واضح رہے کہ سپریہ کے سیاست سے کنارہ کش کے اعلان پرتبصرہ کرتے ہوئے مغربی #بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا تھا کہ کیا انہوں نے لوک سبھا کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے؟

سیاست میں آنے یا چھوڑنے کا فیصلہ ان کا ذاتی ہے۔ #دلیپ گھوش نے مزید کہا تھا کہ اسے سمجھائیں کہ فیس بک پر پوسٹ لکھ کر سیاست نہیں چھوڑی جاتی۔دوسری طرف ترنمول کے کنال گھوش نے کہا تھا کہ لوک سبھا چل رہا ہے۔ وہاں اسپیکر ہیں۔ لوک سبھا کے اسپیکر کو استعفیٰ دینے کے بجائے فیس بک پر ڈرامہ کیا جا رہا ہے۔

کنال نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ حقیقت میں وہ سیاست نہیں چھوڑنا چاہتے۔ وہ صرف لوگوں کی توجہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ جس طرح #دھرمیندر نے فلم شعلے میں ٹینک پر چڑھ کر ڈرامہ کیا تھا ۔ پہلے وہ گانے گاتے تھے۔ اب ڈرامہ کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button