قومی خبریں

تعلیمی اداروں میں پچھلے دروازے سے داخلہ بند ہو: ہائی کورٹ

نئی دہلی،19ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) دہلی ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ملک میں لاکھوں طلبہ میرٹ کی بنیاد پر تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے کیلئے سخت محنت کرتے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ میڈیکل کالج سمیت اداروں میں پچھلے دروازے سے داخلہ بندہو۔ہائی کورٹ نے یہ تبصرہ ان پانچ طلبہ کی اپیل کو خارج کرتے ہوئے دیا جنہیں ایل این میڈیکل کالج ہسپتال اور ریسرچ سنٹر بھوپال نے 2016 میں میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ڈی ایم ای) کی جانب سے کی گئی مرکزی مشاورت میں شرکت کے بغیر داخل کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے کہاہے کہ ملک کے تمام سرکاری اور نجی میڈیکل کالجوں میں داخلے نیٹ امتحانات کے نتائج کی بنیاد پر سنٹرلائزڈ کونسلنگ سسٹم کے ذریعے کئے جائیں گے۔چنانچہ میڈیکل کونسل آف انڈیا (ایم سی آئی) نے اپریل 2017 میں پانچ طلبہ کے داخلہ کو منسوخ کرنے کے لیٹر جاری کیا اور اس کے بعد مزید کئی پیغامات بھیجے گئے لیکن نہ تو طلبہ اور نہ ہی میڈیکل کالج نے ان کا جواب دیا۔ کالج نے درخواست گزاروں کو اپنا طالب علم سمجھا اور انہیں کلاسوں میں شرکت، امتحانات میں شرکت اور آگے بڑھنے کی اجازت دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button