سرورققومی خبریں

بہمئی قتل کیس: 43سال بعد آیا نچلی عدالت کا فیصلہ، جانئے معاملہ کیا تھا؟

بہمئی کیس کے ملزم شیام بابو کو ملزم مانتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ وشوناتھ کو عدالت نے بری کر دیا ہے۔

کانپور ،14فروری :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) اتر پردیش کے کانپور دیہات کی ایک عدالت نے بدھ کو 43 سال پرانے مشہور زمانہ بہمئی کیس کے دو زندہ بچ جانے والے ملزمان میں سے ایک کو عمر قید کی سزا سنائی، جب کہ دوسرے کو ثبوت کی کمی کی وجہ سے بری کر دیا۔ کانپور دیہات ضلع کی انسداد ڈکیتی عدالت نے بہمئی کیس کے ملزم شیام بابو کو ملزم مانتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ وشوناتھ کو عدالت نے بری کر دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ 14 فروری 1981 کو کانپور دیہات ضلع کے بہمئی گاؤں میں خاتون ڈاکو پھولن دیوی نے 20 لوگوں کو ایک لائن میں کھڑا کر کے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ قتل کے اس واقعہ کی رپورٹ راجارام نامی شخص نے لکھوائی تھی جس میں اس نے 36 ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں پھولن دیوی اور خوفناک ڈاکو مستقیم سمیت 14 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

مشہور مقدمے میں نامزد پھولن دیوی اور مستقیم سمیت بیشتر ڈاکو 28 گواہوں سمیت ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ مدعی راجارام انصاف ملنے کی امید میں ہر تاریخ پر آتا تھا اور سماعت کے لیے ضلعی عدالت پہنچتا تھا۔ لیکن انصاف کی امید میں مدعی راجارام کی موت ہو گئی ہے۔ڈی جی سی راجو پوروال نے کہا کہ کیس کی سماعت انسداد ڈکیتی عدالت میں چل رہی ہے۔ عدالت نے شیام بابو کو قصوروار قرار دیتے ہوئے سزا سنائی ہے۔ انہوں نے وشوناتھ کو بری کر دیا ہے۔ کانپور دیہات کے بہمائی معاملے میں بدھ کو کانپور دیہات کی انسداد ڈکیتی عدالت نے ایک ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے ایک ملزم کو بری کر دیا ہے۔مقدمہ میں مدعی کے ساتھ ساتھ مرکزی ملزم پھولن دیوی سمیت کئی ملزمین کی موت ہو چکی ہے۔

اس واقعہ میں کل 36 لوگوں کو ملزم بنایا گیا تھا۔عدالت نے جیل میں بند دو ملزمین میں سے ایک شیام بابو کو بہمائی کیس میں قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی جبکہ دوسرے ملزم وشوناتھ کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا گیا۔ واضح ہوکہ خودسپردگی کرنے والی پھولن دیوی نے جیل میں ایک طویل مدت گزاری تھی۔ رہائی کے بعد سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پر پارلیمنٹ بھی پہنچی تھیں،بعد ازاں پھولن دیوی کا پراسرار طریقے سے قتل ہوگیا تھا۔کہا جاتا ہے کہ بہمئی سانحہ پھولن دیوی کا اعلیٰ برادری کیخلاف اس عمل کا انتقام تھا، جسے مبینہ طور پرپھولن دیوی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور جسمانی اذیت کے طور پر انجام دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button