قومی خبریں

کے ایف سی اورپیزہ سمیت مختلف فوڈکمپنیوں کے خلاف بجرنگ دل اور وی ایچ پی کااحتجاج

احمدآباد12فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)احمدآباد میں بجرنگ دل کے اراکین  KFC کے ایف سی، پیزہ  PIZZA کے شو رومز پر احتجاج کر رہے ہیں۔ بجرنگ دل کے اراکین نے ان کمپنیوں کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کی حمایت کرنے والی اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے خلاف احتجاج کیا۔جب کہ ان کمپنیوں نے معافی مانگ لی ہے۔

ہفتہ کو گجرات میں سینکڑوں مظاہرین نے مارچ کیا۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو اس کی وجہ سے کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ملکیت والے اسٹورز بند ہو گئے۔ بجرنگ دل کے شمالی گجرات کے کنوینر جولت مہتا نے کہاہے کہ انہیں معافی مانگنی چاہیے،کشمیرہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے، تب ہی ہم انہیں معاف کریں گے۔

کشمیر پر یہ پوسٹس گزشتہ ہفتے فرموں کی پاکستانی شاخوں بشمول Hyundai Motor، Kia Motors،فاسٹ فوڈچین Domino’s Pizza اور Yum Brand Inc’s Pizza Hut اور KFC نے کی تھیں۔یہ کمپنیاں ہندوستان میں بھی کام کرتی ہیں۔

کمپنیوں کی ان پاکستانی شاخوں کی جانب سے یہ سوشل میڈیا پوسٹس 5 فروری کوپاکستان کے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری کی گئیں۔اس سے بھارت میں سوشل میڈیا صارفین میں غصہ پھیل گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button