بین ریاستی خبریں

بجرنگ دل-وی ایچ پی کے کارکنوں نے احتجاج میں چرچ میں بھجن گائے

بنگلورو18اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مذہبی جذبات کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کے الزام میں پادری اور دیگر کو درج فہرست ذات اور قبائل کے تحفظ کے قانون کے تحت نامزد کیا گیا ہے۔ تین دیگر کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ چرچ کے عہدیداروں نے کہاہے کہ انہوں نے پیر کو اس معاملے میں شکایت درج کرائی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔ صرف سومو اودھی کو گرفتار کیا گیا ہے ، اب تک ہمیں چرچ سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے کارکنوں نے اتوار کی صبح کرناٹک کے ہبلی بلی میں ایک عارضی چرچ میں داخل ہو کر جبری مذہب تبدیل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج میں بھجن گائے۔

اس واقعے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں درجنوں مرد و خواتین کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ہبلی کے بیری ڈیوارکوپا چرچ کے اندر بیٹھے ہاتھ جوڑ کر بھجن گارہے ہیں۔ بعدمیں مقامی بی جے پی ایم ایل اے اروند بالاد نے شاہراہ کو بلاک کر دیا اور پادری سومو آواردی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دونوں طرف سے چرچ کے اراکین اور دائیں بازوکے کارکنوں نے الزام لگایا ہے کہ اس واقعے میں ان پر حملہ کیا گیا۔ پادری سومو اور اس کے کچھ ساتھی معمولی زخموں کے باعث ہسپتال میں داخل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button