بین الاقوامی خبریں

بینکاک: فیکٹری میں دھماکہ، ایئرپورٹ کی عمارت لرز اٹھی

بینکاک :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بینکاک کے مضافات میں واقع فوم اور پلاسٹک مصنوعات بنانے والی ایک #فیکٹری  میں انتہائی زور دار دھماکے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس #دھماکے سے #بینکاک کے بین الاقوامی ایئرپورٹ (Suvarnabhumi Airport) کی ٹرمینل بلڈنگ بھی لرز اٹھی۔
دھماکے کے بعد اس علاقے سے #لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ اس واقعے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا اندازہ ہے کہ فیکٹری میں موجود کیمیائی مواد مزید دھماکوں کی وجہ بن سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button