اسپورٹسسرورق

شکیب الحسن بنے ٹی 20 میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بالر

دبئی،18اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بنگلہ دیش کے سینئر آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف بڑا ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے میچ میں 4 اوورز میں صرف 17 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی۔ اس دوران انہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کالیستھ ملنگا کا ریکارڈ توڑ دیا۔ تاہم اپنی شاندار کارکردگی کے باوجود وہ اس میچ میں اپنی ٹیم کوجیت نہیں دلاپائے۔سری لنکا کے یارکر گیندباز لیستھ ملنگا نے 84 میچوں میں 107 وکٹ حاصل کی جبکہ شکیب الحسن کے نام اب 108 وکٹیں ہیں۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 83 میچوں میں 99 وکٹ حاصل کی ہیں۔ پاکستان کے شاہد آفریدی نے 99 میچوں میں 98 وکٹیں حاصل کی ہیں۔پانچویں نمبر پر افغانستان کے راشد خان ہیں۔ انہوں نے صرف 51 میچوں میں 95 وکٹیں حاصل کی۔ اگر دیکھا جائے توٹاپ 5 کی اس فہرست سے ملنگا اور شاہد آفریدی نے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ ٹم ساؤتھی اور راشد خان کے پاس ملنگا کو پیچھے چھوڑنے کا موقع ہے۔میچ کے بارے میں بات کریں تو کرس گریوز نے اپنا دوسرا میچ کھیلتے ہوئے اتوار کو بنگلہ دیش کو 6 رنز سے شکست دینے کے بعد پہلے دن ہی بڑا الپ پھیر کیا۔

اسکاٹ لینڈ گروپ بی کے اس میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 140 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 7 وکٹوں پر 134 رنز ہی بنا سکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button