بین الاقوامی خبریں

امیرجماعتِ اسلامی بنگلہ دیش شفیق الرحمن کو گرفتار کرلیا گیا

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پولیس نے جماعت اسلامی کے امیر پر عائد الزامات کی وضاحت نہیں کی

jamaat-e-islami bangladesh ڈھاکہ،14دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمن کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر کو ڈھاکہ میں انسدادِ دہشت گردی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پولیس نے جماعت اسلامی کے امیر پر عائد الزامات کی وضاحت نہیں کی۔ترجمان جماعت اسلامی بنگلہ دیش کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے امیر کی گرفتاری کا مقصد مخالفین کی آواز کو کچلنا ہے۔پارٹی ترجمان کے مطابق یہ پارٹی کیخلاف 15 سال سے جاری غیر منصفانہ جبر کی ایک اور کڑی ہے۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے گزشتہ روز وزیرِ اعظم بنگلہ دیش کیخلاف مظاہروں میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔خیال رہے کہ جماعت اسلامی پر 2012 سے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد ہے۔بنگلہ دیش میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی کے شٹ ڈاؤن کے سبب مظاہرے جاری ہیں۔اپوزیشن جماعتیں بنگلہ دیشی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button