بین الاقوامی خبریں

بنگلہ دیش : ڈھاکہ میں دھماکے سے سات افراد ہلاک،متعدد زخمی

 ڈھاکہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) #بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ (#DHAKA) میں اتوار کی شب ایک #دھماکے (explosion) میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔بنگلہ #دیشی حکام کے مطابق دھماکہ دارالحکومت کے مگ بازار میں واقع ایک #عمارت میں ہوا ہے۔فوری طور پر اس کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں اور ملحقہ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ڈھاکا میٹروپولیٹن پولیس کے کمشنرشفیق الاسلام نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دھماکے میں سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ زخمیوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔بعض غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں پچاس سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس اور محکمہ فائربریگیڈ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button