بین الاقوامی خبریںسرورق

بنگلہ دیش: مسجد میں رقص کرنے پر سوشل میڈیا اسٹار گرفتار

ڈھاکہ،10؍اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بنگلہ دیش میں پولیس نے دارالحکومت ڈھاکہ کے مشرقی علاقے کومیلہ کی ایک مسجد کی #سیڑھیوں پر اپنی ساتھی خاتون کے ساتھ رقص کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نوجوان کو مسجد میں رقص کرنے، اس کا ویڈیو بنانے، اداکاری کرنے اور پھر اسے سوشل میڈیا پر نشر کرنے جیسے الزامات کا سامنا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ بنگلہ دیش میں سوشل میڈیا کی معروف شخصیت یاسین کو دیوی دوار کے پاس ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا جن پر مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام ہے۔ ان کے خلاف ابھی باضابطہ مقدمہ دائر کرنے سے پہلے حراست میں رکھا گیا ہے اور اگر عدالت نے انہیں اس کا قصوروار پا یا تو انہیں پانچ برس تک کی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ #مسجد کی سیڑھیوں پر رقص کرنے میں مذکورہ نوجوان کے ساتھ ہی ایک #خاتون بھی شامل تھیں اور دونوں نے مل کر وہ #ویڈیو بنایا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی #گرفتاری کے لیے ابھی انہیں تلاش کیا جا رہا ہے۔بنگلہ دیش کی حکومت نے حال ہی میں جو پچاس نئی مساجد تعمیر کی ہیں انہیں میں سے ایک مسجد میں تقریباً ایک ماہ قبل یہ فوٹیج #شوٹ کیا گیا تھا اور پھر اسے #ویڈیو #شیئرنگ ویب سائٹ لیکی پر شیئر کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق اس سے پہلے کہ اس ویڈیو کو ویب سائٹ سے ہٹایا جا سکتا تقریبا ًایک ملین افراد نے اسے دیکھا۔ گرچہ بنگلہ دیش ایک سیکولر ملک ہونے کا دعوی کرتا ہے تاہم حالیہ برسوں میں دیکھا یہ گیا ہے کہ حکام مذہب اسلام کے دفاع کے لیے سختی گزشتہ برس ملک کے دو ہندو افراد کو ایک ایسی سوشل میڈیا پوسٹ کے لیے سات برس قید کی سزا سنائی گئی تھی جو حکام کی نظر میں #پیغمبر اسلام کی شان میں توہین کے مترادف تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button