بین ریاستی خبریں

نوئیڈا : خاتون کے قتل میں غیر ملکی ہاتھ بے نقاب

بنگلہ دیشی ملزم گرفتار ، ہندوستان کا جعلی آدھار کارڈ اور پاسپورٹ برآمد

نوئیڈا ، 12ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پولیس نے اتوار کو نوئیڈا کے سیکٹر 49 کے تھانہ شرف آباد گاؤں کی رہائشی #خاتون کے #قتل کے سلسلے میں ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق #ملزم بنگلہ دیش کا رہائشی ہے اور اس نے غیر قانونی طور ہندوستانی شہریت کا #سرٹیفکیٹ ، #آدھار کارڈ اور #پاسپورٹ وغیرہ جعلی بنائے تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (زون I) رن وجے سنگھ نے بتایا کہ شرف آباد گاؤں کی رہائشی فاطمہ بیوی کو اگست میں قتل کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم واردات کے بعد فرار تھا۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے اس قتل کیس کی تحقیقات میں شامل پولیس اسٹیشن سیکٹر 49نے اتوار کو سیکٹر 52 کے قریب بابل میاں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ #تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ملزم آبائی طو ر پر بنگلہ دیش کا رہنے والا ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کے پاس ہندوستان میں رہنے کے لیے غیر قانونی #رہائشی سرٹیفکیٹ ، دو آدھار کارڈ ، پاسپورٹ وغیرہ جیسے دستاویزات ہیں۔ رن وجے سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کے پاس سے وہ تمام جعلی #دستاویزات برآمد کرلی ہیں۔

اے ڈی سی پی نے بتایا کہ ملزم کے مطابق مہلوکہ کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔مقتولہ اپنے علاوہ کسی اور کے ساتھ رشتہ کرنا چاہتی تھی، جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور ملزم نے خاتون کا قتل کر دیا۔ ملزم بنگلہ دیش فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا،لیکن پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

رن وجے سنگھ نے کہا کہ ملزمان کیخلاف فارنرز ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خفیہ #ایجنسیاں بھی ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس نے ہندوستان میں رہنے کے لیے کس کے ذریعہ جعلی دستاویزات اور پاسپورٹ بنوائے ۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button