دلچسپ خبریںسرورق

بیویوں کی ادلا بدلی! بارہ بنکی میں شوہروں کا انوکھا کارنامہ، پولیس بھی حیران

شوہر نے بیوی کو دوست کے ساتھ رہنے پر مجبور کیا، خود دوست کی بیوی کے ساتھ جا بسا

بارہ بنکی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع میں ایک انوکھا اور حیران کن واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ یہاں دو جگری دوستوں نے پہلے ایک دوسرے کی غیر موجودگی میں ان کی بیویوں سے تعلقات قائم کیے اور بعد میں اپنی بیویوں کی ادلا بدلی کر ڈالی۔

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی سے ایک ایسا انوکھا اور چونکا دینے والا واقعہ منظر عام پر آیا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا۔ یہ معاملہ بالی ووڈ کی فلم "لاپتا لیڈیز” کی کہانی سے ملتا جلتا ہے، لیکن فرق یہ ہے کہ فلم میں بیویوں کا تبادلہ حادثاتی تھا، جبکہ یہاں یہ سب کچھ منصوبہ بندی کے ساتھ ہوا۔

اطلاعات کے مطابق ایک شخص انوپ نے اپنی بیوی کو زبردستی اپنے جگری دوست پپو کے ساتھ رہنے پر مجبور کیا، جبکہ وہ خود پپو کی بیوی سویتا کے ساتھ رہنے لگا۔ گزشتہ چار ماہ سے یہ حیران کن معاملہ جاری ہے، جس میں زبردستی، دھمکیوں اور مارپیٹ کے الزامات بھی شامل ہیں۔

پپو نے پولیس کو بتایا کہ جب بھی وہ انوپ کی بیوی کو اس کے گھر واپس بھیجنے کی کوشش کرتا تو اسے بری طرح پیٹا جاتا۔ اس نے الزام لگایا کہ اس کی اپنی بیوی سوویتا بھی انوپ کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ پپو نے کہا:

"میری بیوی مجھ پر دباؤ ڈالتی رہی کہ میں انوپ کی بیوی سے کورٹ میرج کر لوں۔ یہاں تک کہ اس نے مجھے 10 ہزار روپے بھی دیے تاکہ شادی مکمل کی جا سکے۔”

ان الزامات کے بیچ انوپ اور پپو کی بیوی سوویتا نہ صرف ایک ساتھ رہنے لگے بلکہ انہوں نے کورٹ میرج بھی کر لی۔

انوپ کی شادی دو سال پہلے ہوئی تھی، لیکن رشتہ ابتدا ہی سے کشیدہ تھا۔ انوپ پر الزام ہے کہ وہ آئے دن بیوی پر ہاتھ اٹھاتا تھا اور اسے اکثر میکے بھیج دیتا۔ شادی کے بعد اس کی بیوی تقریباً ڈیڑھ سال اپنے والدین کے ساتھ رہی۔ واپسی پر انوپ نے اس پر دباؤ ڈالا کہ وہ پپو کے ساتھ رہے۔ مزاحمت کرنے پر وہ اسے جان سے مارنے کی دھمکی دیتا تھا۔

پپو اور انوپ پچھلے سات سال سے احمد آباد میں کام کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے قریب رہتے آئے ہیں۔ یہی قربت بالآخر ان کی شادی شدہ زندگیوں کو تباہ کن موڑ پر لے آئی۔ پپو نے بتایا کہ جب وہ کام پر باہر ہوتا تو انوپ اکثر اس کے گھر آتا اور سوویتا کے ساتھ قریبی تعلقات بڑھاتا۔ وقت کے ساتھ ان دونوں کا رشتہ کھلے عام live-in relationship میں بدل گیا۔

جب معاملہ گاؤں میں بگڑا تو پولیس نے چاروں کو بلا کر صلح کرانے کی کوشش کی، اس معاملے میں بدھ کو لونی کٹرا تھانے کے انسپکٹر ابھے موریہ نے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان باہمی معاہدہ ہوا ہے۔ فی الحال دونوں کی بیویاں اپنے اپنے گھر جانے پر راضی ہو گئی ہیں۔ شکایت موصول ہونے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ پورا معاملہ گاؤں میں شدید بحث و مباحثے کا باعث بن گیا ہے۔ لوگ سوال کر رہے ہیں کہ آخر کس طرح دو جگری دوست اپنی بیویوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button