سرورققومی خبریں

بریلی :صبا نے ہندو مذہب اختیار کیا،عاشق انکور کے ساتھ مندر میں شادی

21سالہ صبا نے بریلی میں مذہب تبدیل کیا

اترپردیش/بریلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) 21سالہ صبا نے بریلی میں مذہب تبدیل کیا۔ صبا بی جمعہ کو مسلمان سے ہندو بن گئی۔ جہاں اس نے بریلی کے منی ناتھ میں واقع آگستیامونی آشرم مندر میں اپنے عاشق انکور کے ساتھ مندر میں سات چکر لگائے۔ دونوں کی شادی ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی۔ آچاریہ پنڈت کے کے شنکھدھر نے ان دونوں کی شادی کروائی۔ دونوں میں گزشتہ 4 سال سے افیئر چل رہا تھا۔علی گنج بریلی کے رہنے والے ایک کپڑے کے تاجر کی بیٹی صبا بی نے اپنے ہی شہر کے رہنے والے انکور سے شادی کی۔ انکور بھی بازار میں کپڑا بیچتا ہے۔ دونوں کی دوستی چار سال قبل ہوئی تھی۔ صبا عرف سیما اپنے عاشق انکور سے چھپ چھپ کر بات کرتی تھی۔ گھر والوں کو اس بات کا علم ہوا تو لڑکی کے گھر والوں نے اسے گھر سے باہر جانے سے منع کر دیا۔

یکم فروری کو جب لڑکی اپنے گھر پر اکیلی تھی تو وہ گھر سے نکل کر اپنے عاشق کے ساتھ چلی گئی۔ صبابی سے سیما بننے والی لڑکی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی محبت کی خاطر مذہب تبدیل کیا ہے۔ اپنے عاشق انکور کے ساتھ ہندو رسومات کے مطابق شادی کی۔اب میں ہمیشہ ہندو رہونگی۔ شادی کرنے والے پنڈت کے کے شنکھدھر کا کہنا ہے کہ دونوں بالغ ہیں۔ دونوں نے حلف نامہ دے کر آریہ سماج مندر میں شادی کا اندراج بھی کرایا ہے۔ شادی کے بعد دونوں اپنے گھر چلے گئے۔بتا دیں کہ پنڈت کے کے شنکھدھر نے اب تک 67 ہندو مسلم شادیاں کی ہیں۔

اس موقع پر بی جے پی لیڈر سادھوی پراچی بھی موجود تھیں۔ اس معاملے میں باپ نے اپنی بیٹی کے عاشق کے خلاف اغوا کا مقدمہ بھی درج کرایا ہے۔ دوسری جانب محبت کرنے والے جوڑے نے اہل خانہ سے جان کو خطرہ بتاتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button