یہ ایک درخت پر اگتی ہیں اور ان کو سبزی کے طور پر پکایا جاتا ہے۔ کچنار کو اگر گوشت اور قیمہ کے ساتھ پکایا جائے تو اس کا ذائقہ بھی گوشت یا قیمہ جیسا ہی محسوس ہوتا ہے۔ ویسے اگر کچا کھایا جائے تو یہ کڑوی ہوتی ہیں۔پکانے کے علاوہ آپ اس کا اچار بھی ڈال سکتے ہیں جو انتہائی مزیدار ہوتا ہے۔اس میں نمکیات کے علاوہ وٹامن سی ہوتا ہے۔کچنار کے درخت ہمارے یہاں بکثرت موجود ہیں۔یہ درخت درمیانے سائز کے ہوتے ہیں اور اس پر پھول لگتے ہیں۔پھول بننے سے پہلے ان کی کلیوں کی سبزی پکائی جاتی ہے انہیں کلیوں کو ہم کچنار کہتے ہیں۔اس کا مزاج سرد خشک ہوتا ہے۔
کچنار کے فوائد
کچنار کھانے سے خونی بواسیر میں فائدہ ہوتا ہے۔
پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔
کچنار کھانا خواتین کے لئے مفید ہے جن کو حیض زیادہ مقدار میں آتا ہو۔
کچنار سے جریان کے مریض بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اس سے اسہال رک جاتے ہیں۔
پھوڑے پھنسیوں سے نجات مل جاتی ہے۔=آنتوں کے لئے بھی مفید ہوتا ہے۔
پیشاب کے امراض میں فائدہ مند ہے۔
اس کو گوشت یا قیمہ کے ساتھ ہی پکا کر کھائیں۔
کھانسی میں بھی مفید ہوتی ہے۔
کچنار سے زخم جلد بھر جاتے ہیں۔
کچنار معدے کو تقویت دیتی ہے۔
خون کو صاف کرتی ہے۔
بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بھی مفید سبزی ہے۔
نوٹ: اس کا مزاج سرد خشک ہے اس لئے اس میں گھی کا استعمال زیادہ کریں اور اس کو گرم مصالحے اور ادرک کے ساتھ پکائیں۔



