بین الاقوامی خبریںسرورق

بلجیم: 19 سالہ لڑکی طیارے میں دنیا کے گرد تنہا چکر لگانے کیلئے کوشاں

نیویارک،27جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یورپ میں ایک 19 سالہ طالبہ ایک چھوٹے طیارے کی سولو #فلائٹ کے ذریعے دنیا بھر کا چکر لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ زارا ردرفرڈ Zara Rutherford یہ #کارنامہ سر انجام دینے والی دنیا کی کم عمر ترین فرد ہونے کا ریکارڈ قائم کرنا چاہتی ہے۔ زارا کے پاس #برطانیہ اور بیلجیم کی شہریت ہے۔ وہ آئندہ ماہ 11 اگست کو برسلز نے اپنا سفر شروع کرے گی جو قریبا تین ماہ جاری رہے گا۔سفر کے دوران زارا 51 ہزار کلو میٹر کا سفر طے کرے گی، وہ اپنے سفر کیلئے ’شارک الٹرا لائٹ‘ طیارہ استعمال کریں گی۔

یہ دنیا کا تیز ترین ’لائٹ اسپورٹ‘ طیارہ ہے۔اپنا مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پر زارا دنیا کے گرد تنہا چکر لگانے والی کم عمر ترین خاتون بھی بن جائیں گی۔ اس وقت یہ ریکارڈ شستا ویز کے پاس ہے جنہوں نے 30 برس کی عمر میں تنہا دنیا کے گرد سفر مکمل کیا تھا۔ گفتگو کرتے ہوئے زارا نے کہا کہ وہ اپنے اس سفر کے ذریعے سائنس و ٹکنالوجی، #انجینئرنگ اور ریاضیات کے شعبے میں #لڑکیوں اور خواتین کے لیے راہ ہموار کرنا چاہتی ہیں۔زارا کے والد اور والدہ دونوں ہوا باز ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button