بادام کے تیل کو اگر چہرے پر استعمال کیا جائے تو رنگت کو نکھارتا ہے اور چمک پیدا کرتا ہے۔ چہرے اور جلد کو قدرتی طور پر صحت مند اور خوبصورت بناتا ہے۔بادام کا تیل جلد کے ڈیڈ اسکن سیلز کو ختم کرتا ہے۔ بادام کا تیل استعمال کرنے سے ایگزیما، چنبل اور کیل مہاسوں سے نجات ملتی ہے۔ بادام کا تیل استعمال کرنے سے سورج کی شعاعوں کی نقصانات سے بچا جاسکتا ہے۔ ہونٹوں پر روزانہ مساج کرکے سونے سے ہونٹوں کی خشکی ختم ہوتی ہے اور ہونٹوں پر چمک اور گلابی رنگ آتی ہے۔ بالوں پر اس کا روزانہ استعمال بالوں کو لمبا اور صحت مند کرتا ہے۔ پلکوں پر بادام کا تیل روزانہ لگاکر سونے سے پلکیں لمبی اور گھنی ہوجائیں گی۔ بادام کے تیل سے اگر چھوٹے بچوں کی جسمانی مالش کی جائے تو جلد نرم اور صحت مند رہتی ہے اور ہڈیوں میں مضبوطی آتی ہے۔
پٹھوں کے درد اور کھچاؤ کے لئے ایک کھانے کا چمچ بادام کا تیل تھوڑا سا گرم کرکے متاثرہ حصے کی مالش کریں۔ بلڈپریشر کو نارمل رکھتا ہے اور کولیسٹرول کم کرتا ہے۔ (روزانہ ایک چائے کا چمچ بادام کا تیل نیم گرم دودھ میں ڈال کر پئیں)



