صحت اور سائنس کی دنیا

داڑھی رکھنے کے بے شمار فوائد: سائنس کا حیرت انگیز انکشاف

سائنسدانوں کی رائے

مغربی ممالک میں داڑھی کے خلاف تعصب پھیلانے کے لیے طویل عرصے تک یہ دعویٰ کیا جاتا رہا کہ چہرے پر بال ہونے سے جلد میں نقصان دہ بیکٹیریا جمع ہوجاتے ہیں۔ تاہم حالیہ سائنسی تحقیقات نے اس تصور کو بالکل بدل کر رکھ دیا ہے۔ اب سائنس خود اس بات کو تسلیم کر رہی ہے کہ داڑھی رکھنے کے بے شمار طبی فوائد ہیں۔

داڑھی جلد کو انفیکشن سے محفوظ رکھتی ہے

برطانوی اخبار The Independent کے مطابق، جرنل آف ہاسپٹل انسپکشن میں شائع تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ داڑھی رکھنے سے جلد متعدد اقسام کے انفیکشن سے محفوظ رہتی ہے۔
سائنسدانوں نے انکشاف کیا کہ داڑھی کے سبب جلد پر موجود کچھ خاص بیکٹیریا نقصان دہ جراثیموں کے خاتمے میں مدد دیتے ہیں۔

داڑھی والے افراد میں مفید بیکٹیریا زیادہ پائے گئے

تحقیق کے دوران ہسپتال کے 408 ملازمین کے چہروں سے نمونے لے کر تجزیہ کیا گیا۔ نتائج میں حیرت انگیز طور پر یہ بات سامنے آئی کہ داڑھی والے افراد کے مقابلے میں کلین شیو افراد کے چہروں پر نقصان دہ بیکٹیریا تین گنا زیادہ پائے گئے۔
ان میں MRSA نامی خطرناک بیکٹیریا شامل تھا جو اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت رکھتا ہے۔

داڑھی نئے اینٹی بائیوٹک بیکٹیریا کی بنیاد بن سکتی ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ داڑھی والے افراد کی جلد پر موجود مفید بیکٹیریا کو نئی اینٹی بائیوٹک دوائیں تیار کرنے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یونیورسٹی کالج لندن کے مائیکرو بائیالوجسٹ ڈاکٹر ایڈم رابرٹ کے مطابق، تجربات کے دوران داڑھی سے لئے گئے نمونوں سے ایسے بیکٹیریا پیدا کئے گئے جو نقصان دہ جراثیموں کو ہلاک کرتے ہیں۔

شیونگ سے جلد پر خراشیں اور نقصان دہ بیکٹیریا

تحقیق کاروں نے بتایا کہ شیونگ کے دوران جلد پر باریک خراشیں بنتی ہیں جن میں نقصان دہ بیکٹیریا رہائش اختیار کرلیتے ہیں، اور انہی سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

سائنسدانوں کی رائے

ڈاکٹر رابرٹس کے مطابق، ’’گزشتہ 30 سالوں سے کوئی نئی اینٹی بائیوٹک دوا ایجاد نہیں ہوئی۔ اگر داڑھی سے حاصل بیکٹیریا مؤثر ثابت ہوتے ہیں تو یہ پینسلین کی دریافت جتنا بڑا سائنسی کارنامہ ہوگا۔‘‘

مستقبل میں ممکنہ فائدہ

ماہرین کو امید ہے کہ داڑھی سے حاصل مفید بیکٹیریا مستقبل میں اینٹی بائیوٹک ادویات کی نئی نسل کے لیے مددگار ثابت ہوں گے اور جلد کے انفیکشن سمیت کئی بیماریوں سے تحفظ فراہم کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button