صحت اور سائنس کی دنیا

کیا آپ ناریل پانی کے ان فوائد سے واقف ہیں؟

ناریل کے پانی میں فائبر کے علاوہ میگنیشیم بھی پایاجاتا ہے جو ذیابطیس کی اقسام نمبر 2 کے مریضوں کی شوگر کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ناریل کو ایسے ہی کھایا جائے یا اس کا پانی پیاجائے دونوں ہی صورتوں میں ناریل انسان کو فائدہ پہنچاتا ہے ۔ ناریل قدرت کی طرف سے انسانوں کو دیا ہوا ایسا تحفہ ہے جس کے بے شمار فائدے ہیں ناریل کو ایسے ہی کھایا جائے یا اس کا پانی پیاجائے دونوں ہی صورتوں میں ناریل انسان کو فائدہ پہنچاتا ہے۔

کچا ناریل: ہرے یا کچے ناریل کے پانی میں وٹامن سی، فائبر اور منرلز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ ناریل کے پانی میں 94فیصد پانی شامل ہوتا ہے جو انسان کی پیاس بجھانے کے ساتھ جلد اورجسم کے لیے بھی بے حد فائدے مند ہوتا ہے۔

شوگر کے مریضوں کیلئے مفید: ماہرین کے مطابق ناریل کا پانی جسم میں شوگر کی مقدار کم کرنے میں بہت مدد کرتا ہے۔ شوگر کے مریض بغیر کسی خدشات کے ناریل کا پانی اپنی روزمرہ غذا میں استعمال کرسکتے ہیں۔ ناریل کے پانی میں فائبر کے علاوہ میگنیشیم بھی پایاجاتا ہے جو ذیابطیس کی اقسام نمبر 2 کے مریضوں کی شوگر کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اینٹی آکسیڈنٹ: ناریل کاپانی اینٹی آکسیڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہے جو جسم کو نقصان پہنچانیوالے ذرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسم میں بلڈ پریشر اور انسولین لیول کو قابو میں رکھتا ہے۔

گردوں کے امراض میں مفید: ناریل پر کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناریل کا پانی گردوں کے امراض میں بے حد مفید ہے۔ ناریل کاپانی پینیسے گردوں میں پتھری ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ناریل کا پانی کرسٹل کو گردوں میں چپکنے سے روکتا ہے اور باآسانی اس کے اخراج میں مدد کرتا ہے، لہٰذا سادہ پانی پینا تو گردوں کے امراض میں مفید ہے ہی لیکن ناریل کا پانی سادہ پانی کا بہت اچھا نعم البدل ثابت ہوسکتا ہے۔

دل کے امراض میں مفید: ناریل کا پانی دل کیامراض میں مبتلا افراد کیلئے بھی بہت مفید ہے، ناریل کا پانی دل کے امراض کو کم کرنے میں بہت مدد کرتا ہے، ناریل کے پانی میں کولیسٹرول کم کرنے کی بہت اچھی صلاحیت ہوتی ہے جس کے باعث دل کے امراض ہونے کا خدشہ کم ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button