زیادہ مرچوں والا کھانا کھانے کے فوائد
تیکھے کھانے کے بھی چند بہت اچھے فوائد ہیں تو چلیں جانتے ہیں کہ ایسا کیا ہے جو ہمیں معلوم نہیں ہے۔؟
چٹ پٹے اور تیکھے تیز مرچوں والے کھانے تو ہم سب کو پسند ہوتے ہیں ا ور اکثر خواتین جتنی کھٹی چیزیں پسند کرتی ہیں اتنا ہی تیز مرچ والا اسپائسی کھانا بھی لیکن بعض لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ جب زیادہ مرچیں کھائی جاتی ہیں تو وہ ہماری صحت خصوصاً جگر کے مسائل پیدا کرتی ہیں۔ مگر ہر چیز کے کچھ نہ کچھ فوائد قدرت نے لازمی رکھے ہیں۔ ایسے ہی تیکھے کھانے کے بھی چند بہت اچھے فوائد ہیں تو چلیں جانتے ہیں کہ ایسا کیا ہے جو ہمیں معلوم نہیں ہے۔؟
فوائد: ماہرین غذائیت کے مطابق مناسب مقدار میں تیکھا کھانا دل کی صحت کیلئے مفید ہے۔ لیکن اس کا تناسب کچھ یوں ہو کہ ہفتے کے سات دنوں میں سے 3 دن ہی زیادہ تیکھا کھانا آپ کھائیں اس سے دل جوان رہتا ہے۔ کیپاسائسن نامی مرکب مرچوں میں پایا جاتا ہے جو کہ خون کی شریانوں کو صاف رکھنے اور ان کو طاقت دینے کے لئے فائدہ مند ہے۔ تیکھا کھانا کھانے کی وجہ سے جسم سے پسینہ چھٹ جاتا ہے، دراصل وہ اس لئے آتا ہے کیونکہ جسم کا درجہ حرارت بڑھنے لگتا ہے اور اسی عمل کی وجہ سے کیلوریز گھٹنے لگتی ہیں ۔
مصالہ دار کھانوں سے ہمیں بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ کیپاسائسن موجود ہے۔ یہ مرکب خون کی شریانوں کو پھیلانے میں مدد کرتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا بلڈ پریشر کم ہوسکتا ہے۔ یہ ہمارے دل کی حفاظت کرنے میں معاون ہوتا ہے۔ ان کو کھانے سے آپ کا معدے ٹھیک رہتا ہے۔ کیونکہ اس سے پیٹ میں تیزاب کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ یہ پیپٹک السر میں مبتلا ہونے کے خطرات کو 50 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔ یہ موڈ بوسٹرہوتا ہے جو دماغ سے خوشی کے ہارمونز کو جسم میں پھیلانے میں مدد دیتا ہے۔
نوٹ: یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لئے معالج سے رجوع کریں۔



