سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

شوگر میں مفید مکھانے کے فوائد-ڈاکٹر قرۃ العین فاطمہ عثمان دہلی

مکھانے کھاکر ہم درج ذیل فوائد حاصل کر سکتے ہیں جیسے کہ،،

مکھانے کھانے کے فائدے

ہم میں سے اکثر مکھانوں کو بھون کر استعمال کرتے ہیں۔ مکھانے کھاکر ہم درج ذیل فوائد حاصل کر سکتے ہیں جیسے کہ شوگر، اچھی نیند، معدے کی بیماریوں، اینٹی ایجنگ اور قوت مدافعت میں بہتری وغیرہ۔ مکھانے کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔

شوگر: اکثر nutritionist مکھانے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں کیونکہ مکھانے میں کم کیلوریز اور فائبر زیاد ہوتا ہے۔ dietary fiber میں شوگر کو لُو رکھنے کی طاقت ہوتی ہے۔ اس لئے جو لوگ شوگر کے مرض میں مبتلاء ہیں انہیں ہفتے میں کم سے کم تین مرتبہ مٹھی بھر مکھانے کھانے چاہئیں۔ یہ ایک سنیک کی طرح کام کرتا ہے، آپ کو پورے دن میں زیادہ بھوک نہیں لگے گی۔ شوگر کے لئے مکھانے بہت فائدہ مند ہیں۔ آپ ساتھ ساتھ اپنے ڈاکٹر سے بھی مشورہ لیتے رہیں اور مخانوں کا استعمال بھی جاری رکھیں۔

بے خوابی: بے خوابی کی بیماری آج کل بہت عام ہوتی جار ہی ہے۔ یہ بیماری آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لئے بہت نقصان دہ ہے۔ یہ بیماری اکثر زیادہ اسٹریس کی وجہ سے ہوجاتی ہے۔ nutritionist اس بیماری میں مبتلاء لوگوں کو مکھانے کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ مخانوں میں موجود اجزاء آپ کے دماغ کو سکون پہنچاتے ہیں جو اسٹریس کم کرتا ہے اور نیند میں اضافہ ہوتا ہے۔

معدے کیلئے مفید: اکثر باہر کا کھانا معدے کی خرابی کا باعث بنتا ہے۔ مکھانے میں موجود اجزاء معدے کی خرابی کو درست کرتے ہیں۔ اس میں موجود وٹامنز اور منرلز ڈائیریا، قے اور بد ہضمی دورکرنے میں مدد کرتے ہیں۔

بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنا: مکھانے کے روزانہ استعمال سے جلد کے اندر rejuvenating کا پروسیس شروع ہوجاتا ہے اور آپ کی جلد کے ڈیڈ اسکن ختم ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ آپ کی جلد بچوں کی طرح نرم وملائم ہوجاتی ہے۔ مکھانے بڑھتی عمر کے اثرات کو بھی کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ مکھانے کے اکثر اجزاء کو اسکن کیئر پروڈاکٹس میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس لئے اکثر dermatologist بھی مکھانے کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

توانائی کا باعث: آپ باہر کے کھانوں اور جوسز وغیر ہ مخانوں سے بدل سکتے ہیں کیونکہ یہ ایک انرجی بوسٹر ہے۔ اس میں پوٹاشیم، میگنیشیم، فاسفورس وغیرہ پایا جاتا ہے جو کہ instant energy کہلاتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ سفر کرتے وقت بھنے ہوئے مکھانے کھاتے رہنا چاہئے جس سے آپ توانا رہیں گے۔ اکثر یونیورسٹی اور کالج کے اسٹوڈنٹس کو بھی مکھانے کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button