بنگلورو : پانچ نوجوان مبینہ دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
بنگلورو میں دھماکہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو سنٹرل کرائم برانچ نے گرفتار کیا ہے
بنگلورو ، 19جولائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) بنگلورو میں دھماکہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو سنٹرل کرائم برانچ نے گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے ایک مشتبہ دہشت گرد ابھی بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔ گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کے پاس سے پستول، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد سمیت بہت سی چیزیں برآمد کی گئی ہیں۔سی سی بی نے انٹیلی جنس بیورو کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں سہیل، عمر، زاہد، مدثر اور فیصل کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ جنید تاحال مفرور ہے اور ناصر جیل میں بند ہے۔سی سی بی مسلسل ان مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ میں مصروف ہے۔ تفتیش کے دوران ملزمین نے بتایا ہے کہ وہ سب جیل میں ملے اور دوسرے مشتبہ دہشت گردوں سے دوستی کی۔ یہیں انہوں نے گولہ بارود بنانے کی تربیت لی۔ یہ تمام ملزمین بنگلورو کے آر ٹی نگر کے رہنے والے ہیں۔
ان لوگوں میں سے ایک کورونا کے دور میں اغوا اور قتل کے کیس میں جیل گیا تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے تمام مشتبہ افراد بنگلورو کے رہنے والے ہیں۔ وہ دہشت گردوں سے رابطے میں تھے اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات رکھتے تھے۔ انہوں نے دھماکہ خیز مواد سمیت کئی تکنیکی تربیت لی ہوئی تھی۔ تمام ملزمین ایک ٹیم کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ مشتبہ افراد نے بنگلورو میں ہونے والے دھماکے کو لے کر بھی معلومات دی ہے۔دوران تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مشتبہ افراد کی ایک ٹیم دھماکے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی، جس میں 10 سے زائد افراد ملوث تھے۔ سی سی بی کو اس کی اطلاع ملی اور مشتبہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے فوری کارروائی کرتے ہوئے دھماکے سے قبل ہی ملزمین کو گرفتار کر لیا۔
سی سی بی کی ٹیم گرفتار مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور ان کی ٹیم کے بچے ہوئے لوگوں کی تلاش کر رہی ہے۔سی سی بی کے مطابق ان ملزمین سے واکی ٹاکیز، 7 پستول، گولہ بارود اور دیگر دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے، جس میں مفرور لوگوں کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔دوسری طرف اس واقعہ کے بارے میں سابق سی ایم بسواراج بومئی نے کہا کہ اس معاملے کو سی بی آئی کے حوالے کیا جانا چاہئے۔ بسواراج بومئی نے کہا، ”کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد سے امن و امان مکمل طور پر فیل ہوچکا ہے۔ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ سی سی بی نے اچھا کام کیا ہے، لیکن یہ کیس سی بی آئی کو سونپنے کے لیے پوری طرح فٹ ہے۔ بی جے پی ایم ایل اے آر اشوک نے ان مشتبہ دہشت گردوں کی گرفتاری کو لے کر کانگریس حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرناٹک دہشت گردوں کا اڈہ بنتا جا رہا ہے۔
حکومت ٹھیک سے کام نہیں کر رہی ہے۔ کانگریس حکومت نے پی ایف آئی، کے ایف ڈی اور مسلم تنظیموں کے خلاف درج مقدمات واپس لے لیے ہیں۔ میں مرکزی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ کرناٹک کو بچا لیں۔بنگلورو کے پولیس کمشنر بی دیانند نے کہاکہ سی سی بی ان لوگوں کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو گیا ہے جو بنگلورو شہر میں دہشت پھیلانے کی وارداتوں کو انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پانچ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 7 پستول، کئی زندہ راؤنڈ، ایک واکی ٹاکی اور دیگر اشیاء۔ ایک ملزم جو کہ مفرور ہے، نے یہ ہتھیار گرفتار افراد کو کچھ تخریبی سرگرمیوں کے لیے فراہم کرائے تھے۔
#WATCH | Karnataka: Bengaluru, Police Commissioner, B Dayananda on five suspected terrorists arrested by CCB says, "CCB has succeeded in tracking down the people who planned to commit acts of vandalism in Bangaluru city. Five accused have been arrested….Seven pistols, many live… pic.twitter.com/nNlBWpIiXK
— ANI (@ANI) July 19, 2023



