ایک ہنر مند اپنے ہنر کے ذریعے ندی، جھرنے،پہاڑ،جنگل وغیرہ کو بہت ہی خوبصور ت بنا دیتا ہے اوراکثر ان کو دیکھ کر چہرہ کھل جاتا ہے اور لوگ حیرت زدہ ہوکر اس کے قریب آتے ہیںاور اس کے ہنر کی داد دیتے ہیں۔وہ کسی بھی خوبصورت چیز کوکینوس کے بڑے صفحہ پر اتار رکھ دے اور اس کی یہ خوبصورت پینٹنگ کروڑوں روپے میں بکتی ہے۔یہ سب فائن آرٹس کا کمال ہے۔فائن آرٹس کا ایک بہت ہی مقبول شعبہ ہے فوٹو گرافی کسی بھی شعبے میں کرئیر بنانے کے لیے اس میں دلچسپی اور شوق کا ہونا بہت ضروری ہے۔
اگر طلبہ اپنے من پسند کے کرئیر کو منتخب کرتے ہیں توکامیابی حاصل کر لیتے ہیں اور ان کے لیے آسانی ہو جاتی ہے۔مستقبل میں فوٹو گرافی نوجوانوں کا شوق بنتا جا رہا ہے۔اکثر دیکھا جا تا ہے کی ہر طرف جہاں موقع مل جاتا ہے نوجوان کے ساتھ ساتھ بوڑھے ، بچے بھی سیلفی لینا شروع کر دیتے ہیں اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بہترین اور خوبصورت فوٹو لیتے ہیں۔اگر آپ کو بھی فوٹو گرافی کا شوق ہے اور اسے پروفیشنل کے طور پر اختیار کرنا چاہتے ہیں تو یہ آپ کی آمدنی کا اچھا خاصا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔
آپ کا یہ شوق آپ کے کرئیر بنانے کے کام بھی آ سکتا ہے۔ کئی لوگ ہیں جو اس شعبے میں بڑی کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔ اس شعبے میں اگر آپ کو دلچسپی ہے اور آپ کی سوچ تخلیقی ہے تو یقینناً آپ اچھا کریئر بنا سکتے ہیں۔ اس شعبے کی فیلڈبہت وسیع ہے ۔فوٹو گرافی میں بہت کچھ اسپیشلائزیشن بھی ہے۔جو لوگ اس میدان میں جانا چاہتے ہیں اپنے آپ سے بیٹھ کر بات کر یں خود کو ٹٹولیںکہ انہیں کونسی فو ٹو گرافی یادہ پسند ہے ۔ فوٹو گرافی کی ہر فیلڈ بہت وسیع ہے اور ہر ایک میں اسکوپ بہت اچھا ہے ۔
فوٹو گرافی کے کچھ اہم قسمیں: اس شعبے میں بہت سے اسپشیلائزیشن ہیں جیسے
۱) ویڈنگ فوٹو گرافی
۲)فوٹو جرنلزم
۳) اسٹیل فوٹو گرافی
۴) ڈیجیٹل فوٹو گرافی
۵)کلر فوٹو گرافی
۶)بلیک اینڈ وہائٹ فوٹو گرافی
۷) پورٹریٹ فوٹو گرافی
۸)فیشن فوٹو گرافی
۹) وائلڈ لائف فوٹو گرافی
۱۰)انڈسٹریل فوٹو گرافی
۱۱) پروڈکٹ فوٹو گرافی
۱۲) ٹراویلس اینڈ ٹورزم فوٹو گرافی وغیرہ
درکار صلاحیت: اس شعبے میں کرئیر بنانے کے لیے کچھ مہارتوںاور خوبیوں کا ہونا ضروری ہے۔جیسے شوق،دلچسپی، تخلیقی صلاحیت، کام کرنے کا جنون،مکمل توجہ،کمپیوٹر کی معلومات ، کمیونیکشن اسکیل وغیرہ بہت اچھی ہونا ضروری ہے۔
تعلیمی قابلیت:جن لوگوں کو فوٹو کا شوق ہے ان لوگوں کے لیے بارہویں کے بعد کئی طرح کے کورسیس ہیں اس میں داخلہ لے کر وہ پروفیشنل فوٹو گرافی سیکھ سکتے ہیں۔اس شعبے کی خاص بات یہ ہے کہ کی بھی اسٹریم کے طلبہ یہ کورس کر سکتے ہیں۔فوٹو گرافی کے ذریعے فوٹو شاپ، فوٹو ایڈیٹنگ جیسی معلومات حاصل کر کے اپنی مہارت کو اور بھی نکھارا جاسکتا ہے۔
اسکوپ: پہلے فوٹو گرافی کا استعمال شادی بیاہ یا سماجی تقریبات کے لیے ہوتا تھا لیکن اب فیشن شو ، کارپوریٹ سیکٹر، تحقیقات، نیوز ایجنسی، ٹی وی چینل، ایڈورٹائئزنگ،ویب سائٹ وغیرہ میں بھی فوٹو گرافی کا استعمال بڑے پیمانے پر ہوتا جا رہا ہے۔ فوٹو گرافی کی اس مانگ کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ اس میدان میں کرئیر کی بہت اونچائی تک جا سکتے ہیں۔
یہ کورس کرنے کے بعد کسی اچھی کمپنی یا اسٹوڈیو میں پروفیشنل فوٹو گرافر کے طور پر کام کرنے کے لیے درخواست کر سکتے ہیں۔ اگر فری لانس کام کرنے کی خواہش ہے تو پارٹی، شادی، سالگرہ وغیرہ جیسی تقریبات میں اپنی خدمات دے کر اچھی خاصی کمائی کر سکتے ہیں۔
کورسیس: ملک کے بہت سے اداروں میں فوٹو گرافی کے سرٹیفیکیٹ اور ڈپلومہ کورس کرائے جاتے ہیں۔جیسے ڈیجیٹل فوٹو گرافی، فیشن اینڈ پیوپل فوٹو گرافی، کمرشیل فوٹو گرافی، فوٹو گرافی اینڈ امیج ایڈیٹنگ ان فوٹو گرافی کے کورس کی مدت عام طور پر تین سے چھ ماہ تک کی ہوتی ہے۔اسے کر کے اپنے صلاحیت کا بھرپور استعمال کر کے اس شعبے کی بلندی تک پہنچ سکتے ہیں۔
اہم ادارے:
۱) سر جے جے اسکول آف اپلائیڈ آرٹس ممبئی
۲)فلم اینڈ ٹیلی ویزن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا پونے
۳) ستیہ جیت فے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ کولکوتہ
۴)دلی فلم انسٹی ٹیوٹ دہلی
۵) کالج آف آرٹس دلی وشواو دالیہ دہلی
۶) اے -جے ۔ قدوائی ماس کمیو نکیشن ریسرچ جامعہ ملیہ دہلی
۷) عثمانیہ یونیورسٹی حیدراآباد
۸) ماس کمیونکیشن ریسرچ جامعہ ملیہ دہلی
۹) YMCA سینٹر فور ماس میڈیا دہلی
۱۰) سر آروند انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیو نکیشن نئی دہلی
۱۱) انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ماس میڈیا نئی دہلی
۱۲) این آر آئی اسکول آف ماس کمیونیکیشن دہلی



