ٹی ایم سی نے الزامات کومسترد کیا،کہا،چارج شیٹ میں نام نہیں
کولکاتہ14ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کولکاتہ کی بھوانی پور اسمبلی سیٹ پرسیاسی ہلچل شدت اختیار کر رہی ہے۔ بی جے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی #بنگال کی وزیر اعلیٰ #ممتا بنرجی نے اپنی نامزدگی میں ان کے خلاف پانچ #فوجداری مقدمات کا ذکر نہیں کیا ہے۔ بی جے پی کی امیدوار #پرینکا تبریوال کے چیف الیکٹورل ایجنٹ نے بھوانی پورکے ریٹرننگ افسر کو دی گئی شکایت میں یہ الزام لگایا ہے۔ تاہم #ترنمول #کانگریس نے ان الزامات کی تردیدکی ہے کہ ممتابنرجی نے اپنے کاغذات نامزدگی میں ان کے خلاف پانچ فوجداری مقدمات کا ذکر نہیں کیا ہے۔
بھوانی پور سیٹ کے لیے انتخابات 30 ستمبر کو ہونے والے ہیں۔ پارٹی کاکہنا ہے کہ انہیں ان مجرمانہ مقدمات کا تذکرہ صرف اس صورت میں کرنا چاہیے جب ان کا نام چارج شیٹ میں ہو۔ وزیراعلیٰ رہنے کے لیے ممتا بنرجی کو یہاں سے الیکشن جیتنا ہوگا۔ اپریل مئی میں ہونے والے اسمبلی #انتخابات میں وہ نندی گرام اسمبلی سیٹ سے ہارگئیں۔



