بین ریاستی خبریں

شہید بھگت سنگھ کے گاؤں میں عہدہ اور رازداری کا لیا حلف-بھگونت مان پنجاب کے 17ویں وزیر اعلیٰ مقرر

کھٹکر کلاں (پنجاب)،16؍مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)عام آدمی پارٹی کے رہنما بھگونت مان نے بدھ کو پنجاب کے 17ویں وزیر اعلیٰ کے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ مان نے پنجابی زبان میں وزیراعلیٰ کا حلف لیا۔ ریاست کے گورنر بنواری لال پروہت نے کھٹکر کلاں گاؤں میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں حلف دلایا۔

اس موقع پر بھگت سنگھ کے گاؤں کو بسنتی رنگ میں رنگ دیا گیا اور وہاں پہنچنے والے زیادہ تر لوگوں نے بسنتی پگڑی اور بسنتی رنگ کا دوپٹہ بھی پہن رکھا تھا۔ اس موقع پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سمیت دہلی حکومت کے تمام وزراء موجود تھے، اس موقع پر اپنے خطاب میں بھگونت مان نے کہا کہ میں پنجاب کے کونے کونے سے آئے ہوئے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں، یہاں آنے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔

دہلی کے سی ایم کیجریوال اور ان کی کابینہ یہاں بیٹھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھٹکر کلاں میرے لیے نیا نہیں ہے۔ آپ لوگوں نے مجھے اور عآپ AAP   کو جتنا پیار دیا ہے میں اس کو بیان نہیں کر سکتا۔ مجھے ان سے بھی کوئی شکایت نہیں جنہوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیا۔ یہ پورے پنجاب کی حکومت ہے، شہید اعظم بھگت سنگھ کہتے تھے کہ عشق کرنا سب کا حق ہے، کیوں نہ اس بار ملک کی مٹی کو سرزمین بنایا جائے۔

ہم پنجاب میں اسپتال اور اسکول اسی طرح بنائیں گے جس طرح دہلی میں دیکھ رہے ہیں، تاکہ لوگ وہاں تصویریں کھینچواکر جائیں۔ آپ کو یاد ہوگا، 10 مارچ (انتخابی نتائج کے دن) کو پنجابیوں کے نام سنہری حروف میں لکھے گئے تھے۔ عوام جب چاہے گی بندہ عرش پرپہنچ سکتا ہے، اور جب چاہے فرش پر پہنچ سکتا ہے۔مان نے کہا کہ بھگت سنگھ کو یہ فکر تھی کہ جب بھی ملک آزاد ہوگا توکس طرح چلے گا، یہ ہماری ذمہ داری ہے۔

بھگونت مان کی حلف برداری تقریب میں جھاڑو لے کر پہنچے صفائی اہلکار کہا- عآپ سے بہت امیدیں ہیں

عام آدمی پارٹی کے رہنما بھگونت مان آج پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا ۔ بھگونت مان نے اپنی حلف برداری کی تقریب شہید بھگت سنگھ کے گاؤں کھٹکر کلاں میں منعقد کی ۔ حلف برداری کی تقریب میں 3 لاکھ سے زائد لوگوں نے شرکت کی ۔ پنجاب کے عام لوگ بھی اس تقریب کا حصہ رہے ہیں۔ پنجاب کے موہالی سے کئی صفائی اہلکار جھاڑو لے کر شہید بھگت سنگھ کے گاؤں کھٹکڑ کلاں پہنچے۔ ان صفائی اہلکاروںنے کہا کہ انہیں عآپ پارٹی سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔صفائی ملازمین پردیپ کمار نے کہا کہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بن گئی ہمیں ان سے امیدیں بہت زیادہ ہیں۔ انہی توقعات کے ساتھ پنجاب کے لوگوں نے اروند کیجریوال اور بھگونت مان کو ووٹ دیا ہے۔ پردیپ کمار نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ حکومت بنتے ہی ریاست کے وزیر اعلی بھگونت مان سب سے پہلے ہماری ملازمت کو یقینی بنائیں۔ ہمارا نوکری کنٹریکٹ پر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button