بین ریاستی خبریں

بھارت جوڑو یاترا راہل گاندھی کی ری لانچنگ کے سوا کچھ نہیں ہے: وزیر اعلیٰ بومئی

رائچور، 12اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کرناٹک کے وزیر اعلی بومئی اور سابق سی ایم بی ایس یدیورپا کی سربراہی میں بی جے پی سنکلپ یاترا کا افتتاح کیا اور اس کے بعد خطاب کرتے ہوئے بومئی نے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر مسٹر سدارامیا کو نشانہ بنایا اور کہا کہ جس دن انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اس دن انہوں نے سماج واد چھوڑ دیا تھا۔سدارامیا کا تعلق سماج وادی پس منظر سے ہے اور جس دن وہ کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے وہ سماج واد کو پیچھے چھوڑ گئے تھے۔ یہ تکلیف دہ ہے کہ سدارامیا ایک چھوٹے لڑکے کے تحت کام کر رہے ہیں اور ان کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کرناٹک بومئی نے کہاکہ کانگریس لیڈر اقتدار کی خاطر کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں راہل گاندھی موجودہ سیاسی حالات میں متعلقہ ہونے کے لیے پد یاترا کر رہے ہیں۔ یہ تقریب راہل گاندھی کی ری لانچنگ کے سوا کچھ نہیں ہے اور عام لوگوں، دلتوں اور پسماندہ طبقات کے لیے نہیں ہے ۔ انہوں نے کانگریس کو ڈوبتا ہوا جہاز قرار دیتے ہوئے مسٹر بومئی نے کہا کہ جو لوگ اس طرف (کانگریس) تھے وہ اس طرف (بی جے پی) آ رہے ہیں اور اس کے بارے میں اشارے مل رہے ہیں۔کانگریس پارٹی نے اقتدار میں رہتے ہوئے کبھی دلتوں اور پسماندہ طبقات کے بارے میں نہیں سوچا اور اب وہ رائچور آئے ہیں کیونکہ ان کا یوراج بھارت جوڑو یاترا پر نکلا ہے۔ وہ خوفزدہ ہیں کہ بھیڑ جمع ہو جائے گی یا نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button