سرورققومی خبریں

سرکارپٹرول،ڈیزل کی شرحوں پرلوٹ کوروکے،کانگریس نے بی جے پی کانیافل فارم بتایا

سرکارپٹرول،ڈیزل کی شرحوں پرلوٹ کوروکے

لوٹ
نئی دہلی: (ارددودنیا.اِن)کانگریس نے پیٹرول اور ڈیزل کی مسلسل بڑھتی قیمتوں پر مرکزی حکومت پربڑاحملہ کیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سورجے والا نے الزام لگایاہے کہ مئی 2014 سے لے کر اب تک عوام سے پٹرول اور ڈیزل کے ٹیکس سے 21 لاکھ 50 ہزارکروڑ روپے لوٹے گئے ہیں۔انہوں نے اس پر بی جے پی کانیافل فارم بتایاہے اور’بھنیکرجن لوٹ پارٹی‘ قرار دیاہے۔

کانگریس نے بی جے پی کانیافل فارم بتایا، ’بھنیکرجن لوٹ پارٹی‘

سرجے والا نے کہا ہے کہ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ مودی حکومت تیل کی لوٹ مار کو روکے اورملک کے عوام کو پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرکے ریلیف دے۔انہوں نے کہاہے کہ مودی سرکار ملک کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے۔ مودی جی کا ایک ہی نعرہ ہے ہم لوٹتے ہیں ، ڈیزل 90 پٹرول 100۔ وزیر اعظم بھی کانگریس پر الزام لگا کر اپنے پیچھاسے چھٹکارا چاہتے ہیں۔

کانگریس کے ترجمان نے مزیدکہاہے کہ وزیر اعظم مودی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 200 گنا اضافہ کیا ہے۔ خود حکومت ہند کا ماننا ہے کہ پٹرول کی قیمت 32 روپے ہے ، لہٰذااسے 100 روپے میں کیوں لیا جارہا ہے۔ مودی سرکار نے پیٹرول پر 252فی صد اور ڈیزل پر 820فی صد ٹیکس عائد کیا ہے۔

ملک گیراحتجاج کی وارننگ دی

سرجے والا نے مزیدکہا ہے کہ کانگریس کامطالبہ ہے کہ مودی سرکار تیل کی لوٹ مار کو روکے اورملک کے عوام کے لیے پیٹرول کی قیمت کم کرے۔ وزیراعظم کوخودہی ملک کو اس کا جواب دیناچاہیے۔ جب پٹرول 32 روپے کا ہے تو پھر اتنا خرچ کیوں؟ کانگریس تمام ضلعی یونٹوں سے کہاگیاہے کہ وہ پیٹرول کی قیمتوں کے بارے میں مظاہرہ کریں۔ آنے والے وقت میں قومی سطح پر بھی مظاہرے ہوں گے۔

تمل ناڈو حکومت نے سی اے اے مخالفین کے خلاف مقدمات واپس لینے کااعلان کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button